Book Name:Isal-e-Sawab Ki Barkatain

شجرے کے کچھ نہ کچھ اوراد و وظائف اور اِشراق و چاشت کے نوافل پڑھنے کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شجرہ شریف پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں کیونکہ اس میں کئی بزرگانِ دِین کا ذکرِ خیر  ہے جن کا تذکرہ باعثِ رحمت ہے۔حضرت سیِّدُناسُفْیان بن عُیَیْنہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ  نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔(حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء،ج ۷ ص ۳۳۵رقم ۱۰۷۵۰)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ بزرگانِ دِین کے ذکرِ خیر پرمشتمل اس مبارک شجرے کی برکت سےلوگوں  کی  مشکلیں حل ہوتیں اور بگڑے کام سنورجاتے ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے

بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے گھرمیں ناچاقیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے ۔دن بدن آپس میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی ،آئے دن لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رہتاجس کی وجہ سے گھر کا سُکون برباد ہوکر رہ گیا تھا ۔دیگر گھر والوں کی طرح میں بھی اس صورتِ حال سے سخت پریشان تھی ۔گھر میں امن قائم ہونے کی کوئی سبیل دکھائی نہ دیتی تھی ۔ اسی دوران پیر ومرشد،امیراہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی توجُّہ سے مجھے آپ کا  عطاکردہ شجرۂ عالیہ پڑھنے کا خیال آیا۔ بس پھر کیا تھا! میں نے شجرۂ عالیہ کو گھریلو ناچاقیاں دُور ہونے کی نیت سے پڑھنا شروع کر دیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّشجرۂ عالیہ پڑھنے کی ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ ہمیں گھر یلو جھگڑوں سےنجات مل گئی اور ہمارے گھر میں ایسا امن قائم ہوگیا جیسےیہاں کبھی ناچاقی تھی ہی نہیں ۔