Book Name:Isal-e-Sawab Ki Barkatain

مجلس تقسیم ِرَسائل  کا تَعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے مرحومین کے اِیصالِ ثواب کیلئےمکتبۃُ المدینہ سے کُتُب ومدنی رَسائل اور VCD's خَرید کر خود بھی تقسیم  کرسکتے ہیں یادعوتِ اسلامی کی مجلس"تقسيم رسائل" سے رابطہ کرکے اپنے مرحومین کے اِیصالِ ثواب کیلئے شادی ،عرس ،تیجہ چہلم وغیرہ مواقع پر بستہ لگوا کرمکتبۃ المدینہ کی   کتب و مدنی رسائل مُفْت تقسیم كرواسكتے ہیں ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنے مرحومین کو زیادہ سے زیادہ  اِیصالِ ثواب کرنے کی توفیق عطافرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

بھیجو اے بھائیو مجھے تحفہ ثواب کا                                دیکھوں نہ کاش قبر میں،میں منہ عذاب کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے اِیصالِ ثواب کی برکتوں کے بارے میں  سناکہ،

vاپنے ہر نیک عمل کا ثواب اپنے مرحومین  کوپہنچانا بالکل جائز ہے ۔

vاِیصالِ ثواب کیلئے کھانا کھلانا صحابہ کی سُنت ہے ۔

vاِیصالِ ثواب کیلئے پانی کا اہتمام کرنا بہترین صدقہ ہے ۔

vاِیصالِ ثواب  نُورکے تھالوں میں ریشمی رُومال سے ڈھک کرمرحومین  کو پیش کیاجاتاہے  ۔

vاِیصالِ ثواب  سےمرحومین  کو راحت وسکون ملتاہے ۔

vاِیصالِ ثواب عذابِ قبر سے نجات کا ذریعہ ہے ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی