Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اولادکی تربیت اچھے انداز میں کرنے اوراس کے حقوق کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کیلئےمکتبۃ المدینہ کارسالہ”اولادکےحقوق“کا اوّل تا آخر مطالعہ کرنا انتہائی مفیدہے۔اس رِسالے میں احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں اولادکی پیدائش سےلیکر زندگی کےمختلف پہلوؤں سے متعلق حقوق بیان کیے گئے ہیں۔آج ہی مکتبۃ المدینہ کے  بستے سے اس رسالےکو ہدیۃًحاصل کرکےخود بھی اس کا مطالعہ کیجئے اور زیادہ تعدادمیں خرید کردوسروں  کو تحفۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کورِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا بچوں پر منفی اثرات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنٹر نیٹ اورسوشل میڈیا (Social Media) کےجواَخْلاقی ومُعاشَرَتی نُقصانات ہیں ہرعقل مند شخص ان سے بخوبی واقف ہے،اىک وقت تھا کہ ٹی وی اور سنیما کےمُضِر اَثَرات اور بھىانک نتائج مُعاشَرے (Society)کیلئے اِنْتِہائی پرىشان کُن تھے اور ٹىلى وىژن کو صِحَّت کیلئے سب سے زیادہ نُقصان دہ قرار دىا گیا تھا، مگر آج موبائل اور اِنٹرنیٹ سب سے زیادہ صِحَّت کو خراب اور اَخْلاق کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچّوں کی نقل و حرکت پر توجّہ رکھنے کے ساتھ حکمتِ عملی سے  اُن کی مدنی تَرْبِیَت بھی  کریں ،بالخصوص جو بچّے ابھی چھوٹے ہیں خُدارا اُنہیں موبائل اور اِنٹرنیٹ کے زور دار سیلاب سے بچائیں، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اُن نونہالوں کا کردار ابھی سے داغ دار ہوجائے۔اگر ایسا ہوا تو یقین جانئے کہ پھر اولاد اور والدین دونوں  کو ہر جگہ ذِلّت و رُسوائی کا سامناہوسکتاہے۔ بچوں کو مُعاشرے کا اچھا اور نیک مسلمان بنانے کیلئے خُود بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اوراپنے بچّوں کوبھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رکھئے۔