Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan

٭نیومسلم کورس : اسلام قبول کرنے والے نیومسلمز (New Muslims)کے لئے لاجواب کورس ہے، اسکی مدت 72 دن ہے۔٭سنت نکاح کورس: شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد کے لئے بہت شاندار کورس ہے، جس میں نکاح کےمسائل،زوجین کے حقوق ، گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے؟ اور بہت کچھ اس کورس میں شامل ِنصاب ہے،اسکی مدت 30 دن ہے۔

٭ان کورسز کے علاوہ مزیدیہ کورس بھی کروائے جاتے ہیں:

٭فیضانِ فرض علوم کورس٭تجہیزو تکفین کورس٭فیضانِ رمضان کورس ٭فیضانِ زکوٰۃ کورس٭فیضانِ تصوف کورس ٭عربی گرائمر کورس٭فیضانِ شمائلِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کورس ٭ احکامِ قربانی کورس وغیرہ ان میں سے اکثر کورسز کے درجے کا دورانیہ روزانہ 30منٹ اور کچھ کا 1 گھنٹہ ہے۔علمِ دین کے خواہش مندعاشقانِ رسول کے لئے ان کورسز کے ذریعے علمِ دِین حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈیپارٹمنٹ (Department)کے آپشن (Option)میں جاکر مدرسۃ المدینہ آن لائن سے اس کاداخلہ (Admission)فارم پُر (Fillup) کریں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔ ان موبائل نمبرز سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔52526250333-٭٭٭27994840321-

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!افسوس صدافسوس!عِلْمِ دِین  سے دُوری کے باعث  ہمارے معاشرےمیں بعض والدین  ایسےبھی ہیں کہ خودتونیکیوں سے محروم رہتے ہی ہیں،اس کے ساتھ اپنی اولاد کوبھی اپنے نقشِ قدم پرچلانے کی کوشش کرتے ہیں اگرخوش قسمتی سےان کے بچے نیکی کے  راستے پرچل نکلیں تو بد قسمتی سے ایسے والدین ان کی حوصلہ شکنی کرتے،مذاق اُڑاتے،مختلف طریقوں