Book Name:Aulad Ki Tarbiat Or Walidain Ki Zimmedariyan

دِیْن کی روشنی پھیلانے والا عالمِ دین اور مفتی بن کر اُمَّتِ محبوب کی شرعی رہنمائی کرتاہے۔جن ماں باپ کے بچے اس انداز سے دِین کی خدمت کررہے ہوں وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہوں گے  کہ ڈاکٹر و انجینئر وغیرہ بنانے کے فوائد (Benefits)محض دنیا تک ہی محدود ہوتے ہیں جبکہ نیک اولادوالدین کی وفات کے بعد بھی فائدہ مندثابت ہوتی ہے۔

حضرت سَیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ دو عالَم کے مالک و مختار،حبیبِ پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جس نے قرآن پڑھا اور اسے سیکھا اور اس پر عمل کیا اس کے والدین کو قیامت کے دن نور کا ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی طرح ہوگی اور اس کے والدین کو دوحُلّے پہنائے جائیں گے جن کی قیمت یہ دُنیاادا نہیں کرسکتی تو وہ پوچھیں گے،ہمیں یہ لباس کیوں پہنائے گئے ہیں؟ان سے کہاجائے گا:تمہارے بچوں کے قرآن کو تھامنے کے سبب۔(مستدرک ،کتاب فضائل القرآن، باب من قراالقرآن وتعلمہ الخ، رقم: ۲۱۳۲، ۲/ ۲۷۸) ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا کہ بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ایک نیک بندے کا درجہ جنت میں بلندفرمائے گاتووہ کہے گاکہ اے میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ! مجھے یہ  مرتبہ کیسے ملا؟ تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  فرمائے گاکہ تیرے بیٹے نے تیرے لیے مغفرت کی دعامانگی ہے۔ (مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب الاستغفار والتوبۃ،حدیث:۲۳۵۴، ۱/ ۴۴۰)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!والدین ان فضائل کواسی صورت میں پاسکتے ہیں جب خود علم و عمل اور سنّتوں کے پیکر،خوفِ خدا رکھنے والے اورعلمِ دین سے مَحَبَّت رکھنے والے ہوں گے۔اگرہم بھی ان صفات کے حامل بننا چاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی راہ پر گامزن رہیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ 

VCDاجتماع“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں ک