Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay (Islamic Sisters)

اِعْتبار۔لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی، کچھ عرصہ بعد اسے پھر اسی طرح خواب میں کہا گیا کہ فُلاں موچی تجھ سے اَفْضَل ہے۔مگراس  بار بھی اُس نے خواب کی طر ف کوئی تو جہ نہ دی ،تیسری مرتبہ پھر اسے خواب میں یہی کہا گیا۔باربارخواب میں موچی کی فضیلت کے بارے میں سن کروہ پہاڑ سے اُتر ا اور اس موچی کے پاس پہنچا۔موچی نے جب اُسے دیکھا تو اپنا کام چھوڑ کرتعظیماً کھڑا ہوگیا اوربڑی عقیدت سے اس عابد کی دَسْت بَوسی کرنے لگا،پھر عرض گُزار ہوا:آپ کو کس چیز نے عبادت خانے سے نکلنے پرمجبور کیا ہے؟ وہ عابدکہنے لگا:میں تیری وجہ سے یہاں آیا ہوں، مجھے بتایاگیا ہےکہاللہعَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں تیرا رُتبہ مجھ سے زیادہ ہے؟اس وجہ سے میں تیری زیارت کرنے آیا ہوں، مجھے بتاکہ وہ کونسا عمل ہے جس کی وجہ سے تجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصل ہے؟وہ موچی خاموش رہا، گویا وہ اپنا عمل بتانا نہیں چاہتا تھا۔ پھر کہنے لگا:میرااورتو کوئی خاص عمل نہیں، ہاں!اتنا ضرور ہے کہ میں سارا دن رزقِ حلال کمانے میں مشغول رہتا ہوں اور حرام مال سے بچتا ہوں پھراللہ تعالٰی مجھے سارے دن میں جتنا رزق عطا فرماتا ہے میں اس میں سے آدھا اس کی راہ میں صدقہ کردیتا ہوں اورآدھا اپنے اَہل وعیال پرخرچ کرتا ہوں ۔دوسرا عمل یہ ہے کہ میں کثرت سے روزے رکھتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی اور چیز میرے اندرایسی نہیں جوباعثِ فضیلت ہو۔یہ سُن کر عابداس نیک موچی کے پاس سے چلا گیا اور دوبارہ عبادت میں مشغول ہوگیا۔کچھ عرصہ بعد پھر اسے خواب میں کہا گیا:اس موچی سے پُوچھو کہ کس چیز کے خوف نے تمہارا چہرہ زَرْد کر دیا ہے؟چنانچہ وہ عابد دو بارہ موچی کے پا س آیا، اور اس سے پُوچھا: تمہارا چہرہ زَرْدکیوں ہے؟آخر تمہیں کس چیز کا خوف دامن گیر ہے؟ موچی نے جواب دیا:جب بھی میں کسی شخص کو دیکھتا ہوں تو مجھے یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ شخص مجھ سے اچھاہے،یہ جنتی ہے اور میں جہنم کے لائق ہوں، میں اپنے آپ کو سب سے حقیر جانتا ہوں اور اپنے آپ کو سب سے زیادہ گُناہ گار تصور کرتا ہوں اور مجھے ہر وقت جہنَّم کا خوف کھائے جارہا