Book Name:Nekiyon kay Harees

سے نمازوں سے دُور، جو پڑھتے ہیں اُن میں بھی ایک تعداد ہے جو پابند نہیں ہے۔ گھر میں پڑھتے ہیں تو سفر میں چھوڑ دیتے ہیں، خوشی میں پڑھتے ہیں تو غمی میں چھوڑ دیتے ہیں، غمی میں پڑھتے ہیں تو خوشی میں غافل ہو جاتے ہیں، فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شان پر قربان جائیے کہ شدید زخمی حالت میں بھی نماز ادا فرمائی، ان کے صدقے میں اللہ تعالیٰ ہمیں بھی پکا نمازی بنائے، آئیے! کچھ نماز کی برکتیں پیش کرتا ہوں۔

       نماز جنّت میں لے جانے والا عمل ہے،نماز مومن کے لئے بہترین عمل ہے ،نماز نُور ہے،نمازی بغیر ترجمان کے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ سے ہم کلام ہوتا ہے، خشوع وخضوع کے ساتھ 2 رکعتیں ادا کرنے والے کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے،2 رکعت نمازدُنیا و مَافِیْھَا(یعنی دُنیا اور جوکچھ اِس میں ہے) سے بہتر ہے،نماز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا پسند یدہ عمل ہے،نماز میں ہر سجدے کے عوض ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک درجہ بُلند کیا جاتا ہے،نماز ی بروزِ قیامت سَلامتی کے ساتھ جنّت میں داخل کیا جائے گا،نماز سے گناہ جھڑتے ہیں، نمازگناہوں کے مَیل کچیل کو دھو دیتی ہے،ایک نماز پچھلی نماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نمازی خیر میں رات گزارتا ہے،نمازبرائیوں کو مِٹا دیتی ہے،نمازی جنّت میں داخل ہو گا،نمازی کے لئے معصوم فِرشتے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگا ہ میں مغفرت کی سفارش کرتے ہیں،نمازی اللہ تعالیٰ کی اَمان یعنی حفاظت میں رہتا ہے،نماز،نمازی کے لئے دُعائے حفاظت کرتی ہے،نمازی کامل مومن ہے،نمازی کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا،نماز،شیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔

دیدارِ حق دکھائے گی اے بھائیو نماز               جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو نماز

دربارِ مصطفی میں تمہیں لے کے جائے گی           خالق سے بخشوائے گی اے بھائیو نماز

جنّت میں نرم نرم بچھونوں کے تخت پر             آرام سے سُلائے گی اے بھائیو نماز

فاقے سے مُفلسی سے جہنّم کی آگ سے             سب سے تمہیں بچائے گی اے بھائیو نماز

بات اعظمیؔ کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز               اللہ سے مِلائے گی اے بھائیو نماز