Book Name:Allah walon kay Rozay

ہم اِفطاری کے وقت کھانا لے کر اُن کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ۔ جب آپرَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ہمارے کھانے سے روزہ اِفطار کرنا چاہا تو کسی نے قرآنِ کریم کی یہ آیت تلاوت کی:

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ(۱۲)وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ(۱۳) (پ۲۹،المزمل:۱۲-۱۳)

 ترجَمۂ کنز الایمان:بے شک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ اورگلے میں پھنستا کھانا اور درد نا ک عذاب۔

        یہ آیت سُنتے ہی آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپناہاتھ کھانے سے روک لیا اورایک لُقمہ بھی نہ کھایا اور فرمایا:یہ کھانا یہاں سے ہٹا لو۔دوسرے دن پھر آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے روزہ رکھا۔اِفطار کے وقت جب آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے سامنے کھانا رکھا گیا توآپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو پھر وہی آیت یاد آگئی۔ آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک لُقمہ بھی نہ کھایا اورفرمایا:یہ کھانا مجھ سے دُورلے جاؤ۔اسی طرح تیسرے دن بھی آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بغیر کچھ کھائے اسی طرح روزہ رکھ لیا۔آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے صاحبزادے نے جب آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ حالت دیکھی کہ آپ رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بغیر کھائے پئے تین (3) دن گُزار دیئے ہیں تو وہ بہت پریشان ہوئے اورزمانے کے مشہور ولی حضرت سَیِّدُنا ثابت بُنانی ، حضرت سَیِّدُنا یحییٰ اوردیگر اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اورعرض کی:حضور!آپ جلد از جلد میرے والد کی مدد کو پہنچئے، اُنہوں نے مسلسل تین (3)دن صرف چند گھونٹ پانی پی کر روزہ رکھا ہے اور تین (3)دن سے کھانے کا ایک لُقمہ تک نہیں کھایا ۔ ہم جب بھی اُن کے سامنے سحری یا اِفطاری کیلئے کھانا پیش کرتے ہیں تو اُنہیں قرآنِ کریم کی یہ آیتِ مُبارکہ  یاد آجاتی ہے:

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ(۱۲) وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ(۱۳)

ترجَمۂ کنز الایمان:بے شک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ اورگلے میں پھنستا کھانا اور درد نا ک عذاب۔

        اس آیت کے یاد آتے ہی وہ کھانا کھانے سے اِنکار فرمادیتے ہیں،خدارا !جلدی چلئے اور یہ معاملہ حل فرمایئے۔یہ سُن کر تمام حضرات حضرت سَیِّدُنا حسن بصری رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پا س آئے ،جب