Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

  وَجَلَّ  

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے اَسْلاف و بُزرگانِ دین نہ صرف خُود بکثرت صَدَقہ و خَیْرات کِیا کرتے تھے، بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی اِس کارِ خَیْر کی ترغیب دِیا کرتے تھے، آئیے اِس ضِمن میں 3 اَقْوال سُنتے ہیں :

)1(ہر حال میں صَدَقہ کرو

اَمِیْرُالمُؤمنین حضرت سیِّدُنا عَلِیُّ الْمُرتضٰی،شیرِخُداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:اگر تمہارے پاس دُنیا کی دولت آئے تو اُس  میں سے کچھ خَرْچ کرو کیونکہ خَرْچ کرنے سے وہ ختم نہیں ہوجائے گی اور اگر دُنیا کی دولت تم سے مُنہ پھیر کر جانے لگے تو بھی اُس میں سے کچھ خَرْچ کرو کیونکہ  اُس نےباقی نہیں رہنا۔(1)

مجھ کو دُنیا کی دولت نہ زَر چاہئے

شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے

(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص513)

(2)سخاوت کیا ہے؟

حضرت سیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے پُوچھا گیا کہ سخاوت کیا ہے؟ فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئےاپنا مال خُوب خَرْچ کرنا۔پھر پُوچھا:حَزم(اِحْتیاط)کیا ہے؟فرمایا:اللہعَزَّ وَجَلَّ کے لئے مال روکے رکھنا۔ پھر پُوچھا گیا:اِسْراف کیا ہے؟ فرمایا:اِقْتِدار کی چاہت میں مال خَرْچ کرنا۔(2)