Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

ہوجاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن  وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اہلِ حق کی عالمگیرغیرسیاسی،مسجد بھرو تحریک ہے کہ جو تبلیغِ دین کے تقریباً 102شعبوں میں نیکی کی دھومیں مچانے میں سرگرمِ عمل ہے۔اِس نازُک دَور میں کہ جب باطل قوّتیں چاروں طرف سے پوری طاقت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان  کو برباد کرنے اور اُنہیں گمراہی کے گڑھے میں گرانے کی کوششوں میں مشغول ہیں،ایسے میں دعوتِ اسلامی اُمّید کی کِرَن بن کر چمکی اور اِس مدنی تحریک نے اُمّت کی ڈُوبتی کشتی کو سہارا دینے،پوری دُنیا  میں تعلیمِ قرآن و سُنّت کو عام کرنے،نُورِ قرآن سے سینوں کو سرشار اور اُمَّتِ مُصْطَفٰے کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنے  کے جذبے کے تحت مختصر عرصے میں بہت سے ملکوں اور شہروں میں مدنی منّوں اور منّیوں کے لئے سینکڑوں مدارِس بنام ”مدرسۃ المدینہ“جبکہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعلیم و تربِیَت کیلئے جامعات بنام”جامعۃ المدینہ“کی بُنیاد رکھی،اِن میں بِلامبالغہ ہزاروں طَلَبہ و طالبات قُرآن و سنت کی مُفت تعلیم  حاصل کرتے ہیں ،جہاں پراُنہیں زیورِ قرآن و علمِ دین نیز شرعی اور  اخلاقی تربِیَت سے آراستہ کرنے کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کِیا جاتا ہے، تاکہ دَورِ طالبِ علمی سے فراغت کے بعد قوم کے یہ حقیقی مِعمار مُعاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے میں اپنا کردار اَدا کرتے ہوئے، شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ  اس مدنی مقصد کے تحت زندگی گُزارنے والے بن جائیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

یاد رکھئے!دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے یہ مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اہمیّت کے حامل ہیں،یہی وجہ ہے کہ اِن مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو قائم