Book Name:Sadqay ki Baharain ma Afzal Sadqaat

  1. اِنَّ صَدَقَةَالْمُسْلِمِ تَزِيْدُ فِی الْعُمْرِ وَتَمْنَعُ مِيْتَةَ السُّوْ ءِ وَيُذْھِبُ اللهُ الْکِبْرَ وَالْـفَخْرَ یعنی بے شک مسلمان کا صَدَقہ عُمْر بڑھاتا اور بُری مَوت کو دُور کرتا ہے اور اللہعَزَّ  وَجَلَّ (اس کی برکت سے صَدَقہ دینے والے سے)تَکَبُّر و تَفَاخُر(بڑائی اور فخر کرنے کی بُری عادت)کو دُور کردیتاہے۔(1)
  2. اِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ عَنْ اَھْلِھَا حَرَّ الْقُبُوْرِ وَاِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُـؤْمِنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِهٖ یعنی بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مسلمان ،قيامت کے دن اپنے صَدَقے کے سائے میں ہوگا۔(2)
  3.  اِنَّہَا حِجَابٌ مِّنَ النَّارِ لِمَنِ احْتَسَبَہَا یَبْتَغِیْ بِہَا وَجْہَ اللہِ ،جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر صَدَقہ کرے ،تو وہ صَدَقہ اُس کے اور دوزخ کے درميان رُکاوٹ بن جاتا ہے۔(3)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے مُلاحظہ فرمایا کہ صَدَقہ،مصیبت و بَلا کو روک دیتا ہے،صَدَقہ عمر کو بڑھاتا ہے،صَدَقہ بُری موت کو دُورکرتا ہے،صَدَقہ تکبُّر کو دُور کرتا ہے، صَدَقہ فخر کو دُور کرتا ہے،صَدَقہ قبر کی گرمی بُجھاتا ہے،صَدَقہ قِیامت کے دن سایہ ہوگا، صَدَقہ دوزخ کے عذاب سے بچائے گا۔

دے نَزْع و قبر و حشر میں ہر جا اَمان اور

دوزخ کی آگ سے بچا یا ربِّ مُصطفٰے

(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص132)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے اسلاف و بُزرگانِ دین میں صَدَقہ و خَیْرات کا جذبہ اِس قدر کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا کہ بسا اَوقات تو وہ مُبارک ہستیاں اپنی ضروریات کو اپنے مسلمان بھائی کی

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]مجمع الزوائد ،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقہ، ۳/ ۲۸۴،حدیث: ۴۶۰۹

2 شعب الایمان،باب الزکاۃ،التحریض علی صدقۃ التطوع،۳/۲۱۲، حدیث: ۳۳۴۷

3 مجمع الزوائد،کتاب الزکاة، باب فضل الصدقة،۳/ ۲۸۶، حدیث: ۴۶۱۷