Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

کرىم حفظ و ناظرہ کى مفت تعلىم حاصل کررہی ہىں۔ پاکستان مىں مدرسۃ المدىنہ کى2277شاخىں اور ان مىں کم و بىش 104228(ایک لاکھ چارہزاردوسواٹھائیس)مدنى منّےاورمدنى منىاں جبکہ بىرونِ ملک 143شاخوں میں کم و بىش 7888(سات ہزار،آٹھ سو اٹھاسی )مدنى منے اور مدنى منىاں قرآنِ پاک کى تعلىم حاصل  کررہى ہىں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغان و بالغات میں 12 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات فی سبیل اللہ قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!قرآن کی تعلیمات کوشہروں کےساتھ ساتھ اطراف کے دیہاتوں میں مزید بڑھانے کے لیے15روزہ رہائشی کورس پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع ہو چکے ہیں اورآیندہ اس کا سلسلہ مزید شہروں میں بھی بڑھایا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

یہی ہے آرزُو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے

تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی قرآن کی تعلیم سیکھنے سکھانے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے یا پڑھانے کے لیے تشریف لائیے۔

               اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّمدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں۔قرآنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ شرعی مَسائل وبعض فرض علوم سیکھنے کا موقع بھی  ملتا ہے۔

    نبیِ کریم، روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مَسائل سیکھنے کے حوالے سے فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:افضل عِبادَت دِین کے مَسائل سیکھنا ہے اورافضل دِین شُبہات سے بچناہے۔