Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

(1)مدرسۃالمدینہ للبنین (2)مدرسۃالمدینہ جُز وقتی (3)مدرسۃ المدینہ رہائشی (4)مدرسۃ المدینہ للبنات (5) مدرسۃ المدینہ بالغان (6) مدرسۃ المدینہ بالغات (7)مدرسۃ المدینہ للبنین آن لائن (8)مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن

        مدرسۃ المدینہ للبنین میں ملک و بیرونِ ملک مدنی مُنوں کو قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ جُزوقتی میں اسکول پڑھنے والے بچوں کو اسکول کی تعلیم کے بعد ایک یا دو گھنٹے کے لئے قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ رہائشی میں طلبہ مدارس میں قیام پذیر ہو کر قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فی سبیل اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دیتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ بالغان میں اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا، نماز، سنّتیں اور دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فی سبیل اللہ قرآن پڑھاتیں اور اسلامی بہنوں کو نماز، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنین آن لائن میں قاری صاحبان مدنی منوں اور بڑوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ قرآنِ پاک پڑھاتے، سنّتیں سکھاتے اور دعائیں یاد کرواتے ہیں۔مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کم و بیش 83ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامى کے تحت دنىا بھر مىں اس وقت مدرسۃ المدىنہ کى کل 2420 شاخىں قائم ہىں، جن مىں کم و بیش 112116(ایک لاکھ،بارہ ہزار،ایک سو سولہ) مدنى منّے اور مدنى  منىاں قرآنِ