Book Name:Sakhawat e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کردار امام، مُؤذن اور خادم کا ہوتا ہے، اس سے اِنکار ممکن نہیں، مگر بے شُما ر مَساجِد ایسی ہیں، جن کے آئمّہ و مُؤَذِّنین اور خادِمین کے مُشاہَرے (تنخواہوں) کا خاطر خواہ انتِظام نہیں ہوپاتا۔

مجلس آئمہ کااَوّلین کام مساجدِاہلسُنَّت کا تَحَفُّظ کرنانیزمساجدِاہلسُنَّت میں اَہل آئمہ ومُؤَذِّنین کا تَقرُّر کرنا،ان کے مُشاہرے (تنخواہوں) کی اَدائیگی کرنا،مَساجد میں دَرپیش مَسائل کو شرعی وتنظیمی رہنمائی کے بعد باہَمی مُشاوَرت سے حل کرناہے،نیز مسجدکمیٹی اوراَہْلِ محلّہ کو تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہےاِن شاۤءاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مُطابِق  زندگی گُزارنے کا  مدنی ذِہْن دینا ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو !

12مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک  مدنی کام ’’مدنی قافلے میں سفر‘‘:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی  کی دعوت عام کرنے،خُود بھی نیکیاں کرنے ،گُناہوں سے بچنے،دوسروں کو بچانے اورنیکیوں پر اِسْتقامت پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام،راہ ِ خدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!اِس سِلسِلے میں دَعوتِ اِسلامی کے سُنَّتوں کی تربیت کے بے شُمارمَدَنی قافِلے 3دن، 12دن، 1ماہ اور 12ماہ کے لئے مُلک بہ مُلک،شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفَرکرکے علمِ دین اور سُنّتوں کی مدنی بہاریں لُٹا رہےاور نیکی کی دَعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں۔ یَقیناً راہِ خُدا میں سفَرکرنے والے عاشقانِ