Book Name:Sakhawat e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے بخل کی بیماری کیساتھ ساتھ دیگر بُرائیوں سے بھی چھٹکارہ نصیب ہوگا اورنیک بننے کا جذبہ نصیب ہوگا، مال کی آفات اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں خرچ کرنے کے حوالے سے مزیدمعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 415 صفحات پر مُشتمل کتاب بنام ’’ضِیائے صدقات‘‘ کا مُطالَعہ بھی بے حدمُفید ہے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.dawateislami.netسے اس کتاب کوپڑھا (Read)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

بیان کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نےنبیِّ کریم،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیاتِ مُبارکہ اور وِصالِ ظاہری کے بعدآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیسَخاوت کے واقعات سُننے کی سَعادت حاصل کی۔ان کے واقعات کے ضمن میں سَخاوت اور اس کے علاوہ دیگر مدنی پُھول بھی حاصل کیے۔یقیناًسخی شخص ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اوراس کی مخلوق کے نزدیک محبوب ہوجاتا ہے، جبکہ بخیل آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا۔  لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی  اپنے پیارے پیارےآقا، دو عالم کےداتا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت پر عمل کرتے ہوئے خُوب خُوب صَدَقہ وخیرات کرنے کی عادت بنائیں۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنےصدقات ومدنی عطیات دِیگر نیک کاموں میں خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے  جملہ مدنی کاموں اور ہر نیک وجائزکام میں خرچ کرنے کی بھی  توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

مجلس ائمَّۂ مَسَاجِد

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے مُتعدد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ائمَّۂ مَسَاجِد‘‘ بھی ہے، یاد رکھئے!مسجد کوآباد رکھنے میں جو