Book Name:Aashiqon ka Safr e Madina

کرنا یا اُس کے آگے رُکوع کی حَد تک جھکنا اِطاعتِ رسول کے خِلاف ہے)۔ ([1])

کتاب”عاشقانِ رسول کی130 حکایات “ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کے سفرِمدینہ و حاضریِ مدینہ سے مُتَعَلّق  مزید دلچسپ حِکایات اور مکّہ و مدینہ کے بارے میں حیرت انگیز واقعات کی معلومات جاننے اور اپنے دل میں حاضریِ مدینہ کی سچّی تڑپ پیدا کرنے کے لئے شیخِ طریقت،اَمِیْرِاَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مَوْلانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی مُرتَّب کردہ کتاب بنام”عاشقانِ رسول کی 130 حکایات مع مکّے مدینے کی زِیارَتیں“ کا مُطالعہ نہایت مُفِیْد ہے۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اس کتاب میں زائرینِ مدینہ کی51،مشہور عاشقِ رسول بُزرگ حضرتِ سَیِّدُنا امام مالک کی 12،حاجیوں کی42، صالحات کی6، عُلمائے اہلسنّت کی17،جِنّات کی7 اورحَیْوانات کی9 حِکْمت سے بھرپُور حِکایات تحریر فرمائی ہیں نیز اِس کے علاوہ بھی اِس میں بہت سی مَعْلُومات فَراہَم کی گئی ہیں ۔آپ تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی اِلْتِجا ہے کہ اِس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیّۃً طَلَب فرماکر نہ صرف خُود اِس کا مُطالعہ کیجئے بلکہ حسبِ اِسْتِطاعت زیادہ تعداد میں حاصل فرماکر سفرِ مدینہ کی سعادت پانے والے خُوش نصیبوں میں ثواب کی نِیَّت سے مُفْت تقسیم بھی فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ  (Download)بھی کِيا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ


 

 



[1]بہار شریعت،حصہ ۶،۱/۱۲۲۵تا ۱۲۲۸ملتقطاً بتغیر قلیل