Book Name:Jannat ki Baharain

والے سے کہاجائے گاکہ قرآن پڑھتا جا اور جَنّت کے دَرَجَات طے کرتاجا اور ٹھہرٹھہر کر پڑھ جیساکہ تُو دُنیا میں ٹھہر ٹھہر کرپڑھا کرتاتھاتُو جہاں آخری آیت پڑھے گا وہیں تیراٹھکانا ہوگا۔‘‘(سنن ابی داود، کتاب الوتر، باب استحبا ب الترتیل فی القراء ۃ، حدیث ۱۴۶۴ ،ج۲، ص ۱۰۴)   

شاد ہے فردوس یعنی ایک دن

قسمتِ خُدام ہو ہی جاۓ گا

(حدائقِ بخشش،ص۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ دُنیا میں ٹھہرٹھہر کر دُرُست طریقے سے  قرآنِ پاک پڑھنے والے  کے وارے ہی نِیارے ہیں۔ ایسے شَخْص  سے کہا جاۓ گا کہ قُرآن پڑھتے جاؤ اور جنّت میں اپنے بُلندمَراتب بڑھاتے جاؤ،  اس لیے ہمیں بھی زِیادہ سے زِیادہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔جو اسلامی بھائی دُرُسْت تَلَفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا نہیں جانتے ان کی خدمت میں مَدَنی التجاء ہےکہ آج ہی دُرُسْت قرآنِ پاک سیکھنے کےلیے کمر بستہ ہوجائیے،اس کا بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے تَحْت  مُختلف جگہوں پر ہونے والے پورے ماہِ رمضان وآخری عشرے کے اِجْتماعی اِعْتکاف میں شریک ہونا بھی ہے ۔

اعتکاف کی ترغیب:

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے جہاں اس مُقدَّس مہینے کےآخری عشرے کا اِعْتکاف کرنے کی سعادت ملے گی، وہیں  عِلْمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک  صحیح تَلَفُّظ سے پڑھنا  بھی سیکھ جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔اِعْتکاف کے  بے شُمار فضائل ہیں، چُنانچہ  مدینے کا تاجور، سلطانِ بحر و بر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ گوہر نشان ہے: جو شَخْص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ