Book Name:Jannat ki Baharain

اِسْتِغْفَار کی فضیلت:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِشراق ، چاشت اور تہجُّد کے نَوافل اَدا کیجئے اور خُود کو جنَّت کا حقدار بنایئے۔ تھوڑی سی زَبان چلایئے، اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیْم زَبان پر لایئے اورجنَّت کی حُوریں پائیے ۔ چُنانچِہ ایک بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 40 سال تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کی۔ ایک بار دُعا کی:یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !تیری رَحمت سے مجھے جو کچھ جنَّت میں ملنے والا ہے اس کی کوئی جھلک دنیا میں بھی دکھا دے۔ ابھی دُعا جاری تھی کہ یک دَم محراب شَق ہوئی اور اس میں سے ایک حسینہ و جمیلہ حُور برآمد ہوئی، اُس نے کہا کہ تجھے جنَّت میں مجھ جیسی 100 حُوریں عنایت کی جائیں گی،جن میں ہر ایک کی 100،100 خادِمائیں اور ہر خادِمہ کی100,100 کنیزیں ہونگی اور ہر کنیزپر100,100 ناظِمائیں (یعنی انتِظام کرنے والیاں) ہونگی۔ یہ سُن کر وہ بُزُرگ خوشی کے مارے جھوم اُٹھے اورسُوال کیا: کیا کسی کوجنَّت میں مجھ سے زِیادہ بھی ملے گا؟ جواب ملا:اِتنا تو ہر اُس عام جنتّی کو ملے گا جو صُبْح وشام اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیم پڑھ لیا کرتا ہے۔  (رَوْضُ الرَّیاحِین ص۵۵،از غیبت کی تباہ کاریاں،ص۹۸)

یہ مَرحمتیں کہ کچی مَتیں، نہ چھوڑیں لَتیں، نہ اپنی گتیں

قُصُور کریں اور ان سے بھریں قَصُورِ جناں تمہارے لیے

(حدائقِ بخشش، ص۳۵۱)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ہر وہ شَخْص  جو صبح و شام اِستغفار پڑھے گا تو اسے جنّتی حوریں ملیں گی۔اسی طرح جنت میں داخلے اور وہاں اَعْلیٰ مَراتِب پانے کا ذریعہ بننے والے اعمال میں سے ایک عمل سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانا ہے، سلام کو عام کرنے اور دوسروں کو اپنے خوانِ جُود(اپنے