Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

اس آیت کو پڑھتے ہو:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْۚ-لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْؕ-٧، المائد ۃ:١٠٥)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اے ایمان والو!تم اپنی فکر رکھو، تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جبکہ تم راہ پر ہو۔

 (یعنی تم اس آیت سے یہ سمجھتے ہوگے کہ جب ہم خُود ہدایت پر ہیں تو گمراہ کی گمراہی ہمارے لیے مُضِر (یعنی نُقْصان دہ) نہیں، ہم کو کسی گمراہ کو گمراہی سے مَنْع کرنے کی ضَرورت نہیں)میں نے میٹھے مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سُنا ہے کہ لوگ اگر بُری بات دیکھیں اور(قُدرت کے باوُجُود ) اس کو نہ بدلیں تو قریب ہے کہ اللہ تَعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب میں مبتلا فرما دے ۔ (سنن ابن ماجہ ج٤ص٣٥٩حدیث ٤٠٠٥)(نیکی کی دعوت،ص:۵۰۹)

(3)سرکارِ نامدار،مدینے کےتاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے اِرْشاد فرمایا:’’اس وَقْت تمہاری کیا حالت ہو گی جب تمہاری عورتیں سَرکَش ہو جائیں گی اور تمہارے نوجوان بدکار ہو جائیں گے ؟‘‘صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےعرض کی:’’یارسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !کیاایساہوگا؟اِرْشادفرمایا:’’ہاں!اس ذات کی قَسم!جس کے قبضۂ قُدرت میں میری جان ہے! اس سے بھی زِیادہ سخت مُعامَلہ ہو گا۔‘‘ عَرْض کی گئی: یارسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس سے زِیادہ سَخْت کیا ہو گا؟اِرْشادفرمایا:’’اس وَقْت تمہاری کیا حالت ہو گی، جب تم اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر نہیں کرو گے؟‘‘عَرْض کی گئی: یارَسُوْلَ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !کیاایسا ہوگا؟ اِرْشاد فرمایا: ’’ہاں!اس ذات کی قسم!جس کے قبضۂ قُدرت میں میری جان ہے! اس سے بھی زِیادہ سخت مُعاملہ ہو گا۔‘‘عَرض کی گئی:اس سے زِیادہ سخت کیا ہو گا؟اِرْشاد فرمایا:’’اس وَقْت تمہاری کیا حالت ہو گی، جب تم نیکی کو بُرائی اور بُرائی کو نیکی خیال کرو گے؟‘‘ عَرض کی گئی: یارَسُوْلَ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ