Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

ایک باب جسے آدَمی سیکھتا ہے میرے نزدیک ہزار رَکْعَتْ نَفْل پڑھنے سے زِیادَہ پسندیدہ ہے اور جب کسی طالِبُ العِلم کو عِلْم حاصل کرتے ہوئے موت آجائے تو وہ شَہِیْد ہے۔‘‘(الترغیب والترہیب، کتاب العلم، الحدیث16،ج۱، ص۵4)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نےحضرت سیدناامام حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی ذات سے مُتعلِّق  یہ سُنا کہ آپ کی وِلادت ہی  ایک کرامت تھی کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی مدتِ حَمۡل چھ ماہ تھی آپ اورحضرت سَیِّدُنا یحیی عَلَیْہِ السَّلَام  کے علاوہ کوئی ایسا بچہ زندہ نہیں رہا  جس کی مدت ِ حمل چھ ماہ ہوئی ہو۔اس کے بعدہم نے  یہ بھی سنا کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت سیدتنا اُمُّ الۡفَضۡل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کوامام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شہادت کی خَبر بھی دے دی۔جس سے یہ  معلوم ہواکہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کی عطاسے غَیب کا علم جانتے ہیں  جبھی اتنے عرصے قبل  نہ صرف امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی شہادت کی خبردی بلکہ شہادت کا مقام بھی بتادیا۔اوریہاں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب بھی کسی پر کوئی آزمائش آجاۓ تو اس پر آہ و بُکا(رونا دھونا)کرنے کے بجاۓ صبر کا مُظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ  میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا سے یہ پہلے ہی معلوم ہوچکا تھا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پیارے نواسےکربلا میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی اُمَّت