Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم نے امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی شہادت کے ضمن میں آپ کی کرامات اوریزید کاعبرت ناک اَنْجام سُنا ،نیزامام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اورآپ کے جانثاروں پر ہونے والے ظُلم وسِتم کے باوجود ان حضرات کا صَبْر وتَحَمُّلْ بھی مُلاحظہ کیا ۔واقعۂ کربلا کی تفصیلی معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ  کی مطبوعہ دوکتابیں ’’ سوانحِ کربلا‘‘ اور ’’ آئینہ قیامت ‘‘کا مطالعہ بے حد مفید ثابت ہوگا۔آج ہی  ہدیۃً حاصل کرکے مطالعہ کی نیت بھی  فرمالیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شُہدائے کربلا  پر ہونے والے ظُلم  وستم کی داستان پڑھ کر ہر مُشکل  وقت میں صبر کا ذہن بنے گا ۔یادرکھئے!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تکالیف ومَصائب  نازل فرماکراپنے محبوبانِ بارگاہ کی آزمائش فرماتا اوران کے مقام ومرتبہ کوبلندفرماتاہے۔لہٰذااگر کسی پر کوئی مصیبت آپڑے تواس كوچاہئے كہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    كى رِضا پرراضى رہےاورنفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    کی ذات پر اعتراضات اور شکوے شکایات کرنے کے بجائے بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین اور بالخصوص کربلا کے خُونی منظر کو تصوّر میں لائے اور شہىدان و اسىرانِ كربلا رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن پرجومصىبتىں آئىں انہیں یاد کرکے یہ ذہن بنانے کی کوشش کرے  کہ میری یہ چھوٹی سی مصیبت توان پر آنے والی  بڑی بڑی مُصیبتوں کے مُقابلے میں کچھ بھی نہیں،مگرپھر بھی ان مُبارک ہستیوں نے دین کے استحکام اور رضائے ربُّ الاَنام  عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطران مصائب وآلام کوبرداشت کیا تو اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ    َ نے انہیں انعام و اکرام سے نوازا اورآخرت میں  بلند و بالامقام پر فائز فرمادیا۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ میں بے صبری کیوجہ سے آخرت کی ان ابدی سعادتوں سے محروم ہوجاؤں۔ مصیبت