رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ہم نشینی کے جس ایک لمحہ نےایمان والوں کو ایک عام انسان سے اٹھا کر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی بلند مرتبہ صف میں کھڑا کیا تھا اسی لمحےنے عزت و عظمت کا تاج ان کے سروں پر بھی سجا دیا۔
جب لفظِ ” صحابی “ زبان سے نکلتا ، کانوں میں سنائی دیتا یا کہیں لکھا ہوا نظر آتاہے تو فوراً ایک رشتے اور نسبت کا تصور ذہن میں آتاہے