پیارے بچّو ! اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے عالِم اور ولی تھے ، آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے ساڑھے چار سال کی چھوٹی سی عمر میں قراٰنِ کریم ناظرہ مکمل پڑھ لیا تھا
پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ، اس میں اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، ہم یہاں جتنی آزادی سے دِین کی خدمت کرسکتے ہیں
پیارے بچّو! پتا چلا کہ جانوروں پر ظلم نہیں کرنا چاہئے، بعض بچے قربانی کے جانوروں مثلاً بکرا، دنبہ، مینڈھا، گائے وغیرہ کو گھماتے ہیں اور جب یہ نہیں چلتے تو ان کو مارتے ہیں
اگر ہم ان باتوں پر عمل نہ کرنے والے بُرے دوستوں کے ساتھ رہیں گے تو ہم بھی بُرے بن جائیں گے۔ لہٰذا ہمیں اچّھے بچّوں کے ساتھ ہی رہنا چاہئے۔
پیارے بچّو! ہمیں بھی امیرِ اہلِ سنّت کی بات پر عمل کرتے ہوئے اپنے ابّو ، بڑے بھائی ، چاچو ، ماموں وغیرہ سے بائیک چلانے کی ضد نہیں کرنی چاہئے
چھوٹی بچی یا بچہ جو روزہ برداشت کرنے کى طاقت رکھتا ہے اور ماں باپ بھی روزہ رکھنے سے منع نہىں کرتے اور کوئی رُکاوَٹ بھی نہیں ہے تو اِن کو روزہ رکھنا چاہئے
شبِ بَراءَت بےحد اَہم رات ہے ، اِسے کسی صورت بھی غفلت میں نہ گزارا جائے ، اِس رات رَحمتوں کی خوب برسات ہوتی ہے۔ (آقا کا مہینا ، ص11)
چھوٹے بچّوں کو وَالدین کی خدمت کرنی چاہئے ، ابھی سے خدمت کریں گے تو بڑے ہوکر بھی کریں گے ، نیز اِس سے ماں باپ کی دُعائیں ملیں گی اور وہ خوش بھی ہوں گے۔
مسلمان جمادَی الاُخریٰ کے مہینے کی 22 تاریخ کو مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کو مختلف انداز سے ایصالِ ثواب کرتے ہیں ،