باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

نکاح کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5

روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی عورت سے خلوت نہیں کرتا مگر ان میں تیسرا شیطان بھی ہوتا ہے ۱؎(ترمذی)

وَعَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا كَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3118 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت جابر سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا جن عورتوں کے خاوند غائب ہوں ان کے پاس نہ جاؤ ۱؎کیونکہ شیطان تم میں سے ہر ایک کے خون کے دوران کے ساتھ گردش کرتا ہے ۲؎ہم نے عرض کیا یارسول اللہ اور آپ کے بھی ۳؎فرمایا میرے بھی لیکن اللہ نے مجھے اس پر مدد دی چنانچہ وہ مسلمان ہوگیا ۴؎(ترمذی)

وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَلِجُوا عَلَى الْمُغِيبَاتِ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَى الدَّمِ قُلْنَا: وَمِنْكَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: "وَمِنِّي وَلَكِنَّ اللّٰهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3119 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جناب فاطمہ کے پاس ایسے غلام کے ساتھ تشریف لائے جو آپ انہیں بخش چکے تھے ۱؎اور جناب فاطمہ پر ایسا کپڑا تھا کہ جب اس سے سر ڈھکتیں تو پاؤں تک نہ پہنچتااور جب اس سے اپنے پاؤں ڈھانپتیں تو آپ کے سر تک نہ پہنچتا اور ۲؎جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے وہ دشواری دیکھی جو آپ پارہی تھیں تو فرمایا کہ تم پر کوئی حرج نہیں یہ آنے والے تمہارے والد ہیں اور تمہارے غلام ۳؎(ابوداؤد)

وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَاطِمَةَ بِعَبْدٍ قَدْ وَهَبَهُ لَهَا، وَعَلَى فَاطِمَةَ ثَوْبٌ إِذَا قنَعَتْ بِهِ رَأْسَهَا لَمْ يَبْلُغْ رِجْلَيْهَا، وَإِذَا غَطَّتْ بِهِ رِجْلَيْهَا لَمْ يَبْلُغْ رَأْسَهَا، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَلْقَى قَالَ: "إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكِ بَأْسٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُوكِ وَغُلَامُكِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3120 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ان کے پاس تھے اور گھر میں ایک ہیجڑا تھا ۱؎عبدابن امیہ جو جناب ام سلمہ کے بھائی ہیں سے کہہ رہا تھا کہ اے عبدکہ کل اگرتمہیں طائف کی فتح دے ۲؎تو میں تمہیں غیلان کی بیٹی کا پتا دیتا ہوں ۳؎جو آتی ہے چار سے اور جاتی ہے آٹھ سے ۴؎تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ یہ لوگ ہر گز تمہارے پاس نہ آیاکریں ۵؎(بخاری،مسلم)

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَهَا وَفِي الْبَيْتِ مُخَنَّثٌ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللّٰهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ:يَا عَبْدَ اللّٰهِ إِنْ فَتَحَ اللّٰهُ لَكُمْ غَدًا الطَّائِفَ فَإِنِّي أَدُلُّكَ عَلَى ابْنَةِ غَيْلَانَ، فَإِنَّهَا تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَدْخُلَنَّ هَؤُلَاءِ عَلَيْكُمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3121 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت مسور ابن مخرمہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بھاری پتھر اٹھایا تو میرے چلنے کی حالت میں میرا کپڑا اتر گیا میں اسے لے نہ سکا۲؎مجھے رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے دیکھا تومجھ سے فرمایا اپنے پر کپڑا لے لو اور ننگے نہ چلو ۳؎(مسلم)

وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: حَمَلْتُ حَجَرًا ثَقِيلًا، فَبَيْنَا أَنَا أَمْشِي سَقَطَ عَنِّي ثَوْبِي، فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَخْذَهُ، فَرَآنِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: "خُذْ عَلَيْكَ ثَوْبَكَ وَلَا تَمْشُوا عُرَاةً". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3122 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ میں نے رسولصلی اللہ علیہ و سلم کا ستر کبھی نہ دیکھا ۱؎(ابن ماجہ)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا نَظَرْتُ -أَوْ مَا رَأَيْتُ - فَرْجَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ. رَوَاهُ ابْن مَاجَه.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3123 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں ایسا کوئی مسلم نہیں جو اچانک کسی عورت کی خوبیاں پہلی بار دیکھے تو فورًا اپنی نگاہ نیچے کرلے ۱؎مگراسے ایسی عبادت دیتا ہے جس کی وہ لذت پاتا ہے ۲؎(احمد)

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْظُرُ إِلَى مَحَاسِنِ امْرَأَةٍ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ يَغُضُّ بَصَرَهُ إِلَّا أَحْدَثَ اللّٰهُ لَهُ عِبَادَةً يَجِدُ حَلَاوَتَهَا". رَوَاهُ أَحْمدُ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3124 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان

روایت ہے حضرت حسن سے ارسالًا ۱؎فرماتے ہیں مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہلعنت کرے دیکھنے والے پر اوراس پر جو دیکھی جائے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)

وَعَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَعَنَ اللّٰهُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُورَ إِلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3125 ، باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان