- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 5
- مقررہ سزاؤں کا بیان
- باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
مقررہ سزاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے کہﷲتعالٰی نے مجھے جہانوں کے لیے رحمت اور جہانوں کے لیے ہدایت بھیجا ۱؎اور مجھے میرے عزت و جلال والے رب نے حکم دیا باجوں،بانسری،الغوزوں۲؎اور بتوں اور صلیبوں اور جاہلیت کی چیزیں مٹانے کا ۳؎اورمیرے رب عزوجل نے میری عزت کی قسم فرمائی کہ کوئی بندہ میرے بندوں میں ایک گھونٹ شراب نہ پئے گا مگر میں اتنی ہی پیپ اسے پلاؤں گا ۴؎اور نہ چھوڑدے اسے میرے خوف سے مگر اسے پاک حوضوں سے پلاؤں گا ۵؎(احمد)
وَعَنْ أَبِيْ أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "إِنَّ اللّٰهَ تَعَالٰى بَعَثَنِيْ رَحْمَةً لِلْعَالِمِيْنَ، وَهُدًى لِلْعَالَمِيْنَ، وَأَمَرَنِيْ رَبِّيْ عَزَّوَجلَّ بمَحْقِ الْمَعَازِفِ، وَالْمَزَامِيْرِ، وَالأَوْثَانِ، وَالصُّلُبِ، وَأَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَحَلَفَ رَبِّيْ عَزَّ وَجَلَّ بِعِزَّتِيْ: لَا يَشْرَبُ عَبْدٌ مِنْ عَبِيْدِيْ جَرْعَةً مِنْ خَمْرٍ إِلَّا سَقَيْتُهٗ مِنَ الصَّدِيْدِ مِثْلَهَا، وَلَا يَتْرُكُهَا مِنْ مَخَافَتِيْ إِلَّا سَقَيْتُهٗ مِنْ حِيَاضِ الْقُدُسِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3654 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسولﷲصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تین شخص ہیں جن پرﷲنے جنت حرام فرمادی ۱؎عادی شرابی،ماں باپ کا نافرمان اور وہ بے حیا جو اپنے گھر میں بے حیائی کو قائم رکھے ۲؎(احمد،نسائی)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَلَاثَةٌ قَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمُ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ الْخَمْرِ، وَالْعَاقُّ، وَالدَّيُّوْثُ الَّذِيْ يُقِرُّ فِيْ أَهْلِهِ الْخَبَثَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3655 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تین شخص جنت میں نہ جائیں گے عادی شرابی، قاطع الرحم ۱؎اور جادو کی تصدیق کرنے والا ۲؎(احمد)
وَعَنْ أَبِيْ مُوْسَى الأَشْعَرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَلَاثَةٌ لَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ الْخَمْرِ، وَقَاطِعُ الرَّحِم، وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3656 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولﷲصلی اللہ علیہ و سلم نے عادی شرابی اگر مرجائے توﷲتعالٰی سے بت پرست کی طرح ملے گا ۱؎(احمد)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لَقِيَ اللّٰهَ تَعَالٰى كَعَابِدِ وَثَنٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3657 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے
وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3658 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
اور بیہقی نے شعب الایمان میں محمد ابن عبیدﷲسے انہوں نے اپنے والد سے اور کہا ۱؎کہ بخاری نے اپنی تاریخ میں محمد ابن عبدﷲسے انہوں نے اپنے والد کی روایت سے۲؎
وَالْبَيْهَقِيُّ فِيْ "شُعَبِ الإِيْمَانِ" عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللّٰهِ عَنْ أَبِيْهِ، وَقَالَ: ذَكَرَ الْبُخَارِيُّ فِي "التَّارِيْخ" عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ عَنْ أَبِيْهِ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3659 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے آپ فرماتے تھے کہ میں نہیں پرواہ کرتا شراب پیئوں یاﷲکے مقابل اس ستون کو پوجوں ۱؎(نسائی)
وَعَنْ أَبِيْ مُوْسٰى أنَّهٗ كَانَ يَقُوْلُ: مَا أُبَالِيْ شَرِبْتُ الْخَمْرَ أَوْ عَبَدْتُ هٰذِهِ السَّارِيَةَ دُوْنَ اللّٰهِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3660 ، باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان
- 1
- 2