باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2

روایت ہے حضرت ابن عمر وابوہریرہ سے وہ دونوں فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو اس منبر کی لکڑیوں پر فرماتے سنا کہ لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز رہیں ورنہ الله ان کے دلوں پر مہر کردے گا پھر وہ غافلوں سے ہوجائیں گے ۱∞؎(مسلم)

عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمَا قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلیٰ أَعْوَادِ مِنْبَرِهٖ: «لِيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللهُ عَلیٰ قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1370 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہے حضرت ابوالجعدضمری سے ۱∞؎فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو تین جمعے سستی سے چھوڑ دے الله اس کے دل پر مہر کردے گا۲؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ، دارمی)

عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضُّمَيْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللهُ عَلیٰ قَلْبِهٖ».رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ والدَارمِيْ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1371 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

اور مالک نے صفوان ابن سلیم سے

وَرَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1372 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

احمد نے ابوقتادہ سے روایت کی۔

وَرَوَاهُ أَحْمدُ عَنْ أَبِيْ قَتَادَةَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1373 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو بلاوجہ جمعہ چھوڑ دے تو ایک دینار خیرات کرے اور اگر نہ پائے تو آدھا دینار ۱∞؎(احمد، ابو داؤد،ابن ماجہ)

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ».رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُودَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1374 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہے حضرت عبد الله ابن عمرو سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا جمعہ اس پر ہے جو اذان سنے ۱∞؎(ابو داؤد)۲؎

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «الْجُمُعَةُ عَلیٰ مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1375 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا جمعہ اس پر ہے جسے رات اس کے گھر میں جگہ دیدے ۱∞؎(ترمذی)اور فرمایا کہ اس حدیث کی اسناد ضعیف ہے۔

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجُمُعَةُ عَلیٰ مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إِلٰى أَهْلِهٖ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُه ٗضَعِيْفٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1376 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہےحضرت طارق ابن شہاب سے ۱∞؎فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جمعہ ہر مسلمان پرباجماعت حق ہے فرض ہے سوائے چار شخصوں کے مملوک غلام، عورت،بچہ،بیمار ۲؎(ابوداؤد)اورشرح سنہ میں بالفاظ مصابیح بنی وائل کے ایک شخص سے۔

وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلیٰ كُلِّ مُسْلِمٌ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا عَلیٰ أَرْبَعَةٍ: عَبْدٍ مَمْلُوكٍ أَوِ امْرَأَةٍ أَوْ صَبِيٍّ أَوْ مَرِيضٍ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِيْ وَائِل

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1377 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہےحضرت ابن مسعودسے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے اس قوم کے متعلق فرمایا جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی شخص کو حکم دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر ان لوگوں پر جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے گھروں میں آگ لگا دوں ۱∞؎(مسلم)

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِقَوْمٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنْ الْجُمُعَةِ: «لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُحْرِقَ عَلیٰ رِجَالٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنْ الْجُمُعَةِ بُيُوتَهُمْ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1378 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جوبلاعذر جمعہ چھوڑ دے وہ اس کتاب میں منافق لکھا جائے گا جس میں نہ محو ہے نہ تبدیلی اوربعض روایات میں ہے کہ تین فرمایا ۱∞؎(شافعی)

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحٰى وَلَا يُبَدَّلُ».وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الشَّافِعِي

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1379 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان

روایت ہےحضرت جابرسے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جو الله اورقیامت پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نماز فرض ہے سواء بیمار یا مسافر یا عورت یا بچہ یا غلام کے ۱∞؎جو کھیل کود یا تجارت کی وجہ سے لاپرواہ ہوجائے تو الله اس سے لاپرواہ ہوجائے گا الله بے پرواہ لائق حمدہے ۲؎(دارقطنی)

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا مَرِيضٌ أَو مُسَافِرٌ أَوْ صَبِيٌّ أَوْ مَمْلُوكٌ فَمَنِ اسْتَغْنٰى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللهُ عَنْهُ وَاللهُ غَنِيٌّ حَمِيْدٌ» . رَوَاهُ الدَارَقُطْنِيْ

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 1380 ، باب : جمعہ واجب ہونے کا بیان