باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان

نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 1

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عمرو ابن عاص سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجدمیں داخل ہوتے تو یہ کہتے میں عظمت والے اللہ کی پناہ لیتا ہوں اس کی ذات کریم اور اس کے پرانے غلبے کے ذریعے مردود شیطان سے ۱؎فرمایا جب مؤمن یہ کہہ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ یہ مجھ سے سارا دن محفوظ رہے گا۲؎(ابوداؤد)

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرِو ابْنِ الْعَاصِ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُوْلُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ: "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِ، وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيْمِ، وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ" قَالَ: "فَإِذَا قَالَ ذٰلِكَ قَالَ الشَّيْطَان: حُفِظَ مِنِّيْ سَائِرَ الْيَوْمِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 749 ، باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان

روایت ہے حضرت عطا ابن یسار سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے الٰہی میری قبر کو بت نہ بنانا جو پوجی جائے ۲؎اس قوم پر اللہ کا سخت غضب ہواجنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا۳؎۔(مالک ارسالًا)

وَعَن عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ قَبْرِيْ وَثَنًا يُعْبَدُ، اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰهِ عَلٰى قَوْمٍ اِتَّخَذُوا قُبُوْرَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ". رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 750 ، باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باغوں میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے ۱؎بعض راویوں نے فرمایا یعنی بساتین۲؎(احمد،ترمذی)ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف حسن ابن ابی جعفر کی حدیث سے ہی جانتے ہیں،انہیں یحیی ابن سعید وغیرہ نے ضعیف کہا۳؎

وَعَنْ مُعَاذِ ابْنِ جَبَلٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَسْتَحِبُّ الصَّلَاةَ فِي الْحِيْطَانِ. قَالَ بَعْضُ رُوَاتِهٖ: يَعْنِي الْبَسَاتِيْنَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ لَا نَعْرِفُهٗ إِلَّا مِنْ حَدِيْثِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِيْ جَعْفَرٍ، قَدْ ضَعَّفَهٗ يَحْيَى بْنُ سَعِيْدٍ وَغَيْرُهٗ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 751 ، باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان

روایت ہے حضرت انس ابن مالک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کی نماز اپنے گھر میں ایک نماز ہے اور قبیلے کی مسجد میں پچیس نمازیں اور جس مسجد میں جمعہ پڑھا جاتا ہے اس میں ایک نماز پانچ سو نمازیں اور مسجد اقصٰے میں ایک نماز پچاس ہزارنمازیں اور میری مسجد میں ایک نماز پچاس ہزار نمازیں اور مسجد حرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازیں ہیں ۱؎(ابن ماجہ)

وَعَنْ أَنَسٍ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهٖ بِصَلَاةٍ، وَصَلَاتُهٗ فِيْ مَسْجِدِ الْقَبَائِلِ بِخَمْسٍ وَّعِشْرِينَ صَلَاةً، وَصَلَاتُهٗ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِيْ يُجَمَّعُ فِيهِ بِخَمْسِ مِائَةِ صَلَاةٍ، وَصَلَاتُهٗ فِي الْمَسْجِدِ الأَقْصٰى بِخَمْسِيْنَ أَلْفِ صَلَاةٍ، وَصَلَاتُهٗ فِي مَسْجِدِيْ بِخَمْسِيْنَ أَلْفِ صَلَاةٍ، وَصَلَاتُهٗ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ بِمِائَةِ أَلْفِ صَلَاةٍ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 752 ، باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ زمین میں پہلے کون سی مسجد بنائی گئی فرمایا مسجد حرام ۱؎فرماتے ہیں میں نے کہا پھر کون سی فرمایا پھرمسجد اقصے ۲؎میں نے کہا ان کے درمیان کتنا فاصلہ تھا فرمایا چالیس سال ۳؎اب ساری زمین تمہارے لئے مسجدہے جہاں نماز کا وقت آجائے وہاں پڑھ لو۴؎(مسلم،بخاری)

وَعَنْ أَبِيْ ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ! أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ أَوَّلُ؟ قَالَ: "الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ" قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: "ثُمَّ الْمَسْجِدُ الأَقْصٰى". قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ: "أَرْبَعُوْنَ عَامًا، ثُمَّ الْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 753 ، باب: مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان