باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”اﷲ عَزَّ وَجَلَّکسی چیز کو اس قدر توجہ سے نہیں سنتا جس قدر وہ اپنے اچھی آواز والے نبی کو سنتا ہے کہ وہ خوش الحانی کے ساتھ بآوازِ بلند قرآن پڑھتا ہے۔“

عَنْ اَبِیْ ہُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: مَااَذِنَ اللهُ لِشَيْءٍ مَا اَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسَنِ الصَّوْتِ يَتَغَنَّى بِالْقُرْاٰنِ يَجْهَرُ بِهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1004 ، باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابو موسٰی اشعریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان سے فرمایا: ”بے شک تمہیں حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَامکے مزامیر میں سے ایک مزمار عطا کیا گیا ہے۔“اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ابو موسٰیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے فرمایا: ”اگر تم مجھے گزشتہ رات دیکھتے جبکہ میں تمہاری قراءت سن رہا تھا (تو بہت خوش ہوتے)۔“

عَنْ اَبِیْ مُوْسَى الْاَشْعَرِيْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:لَقدْ اُوْتِيْتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيْرِ اٰلِ دَاوُدَ.( ) وَفِيْ رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: لَوْ رَاَيْتَنِيْ وَاَنَا اَسْتَمِعُ لِقِرَاءَتِكَ الْبَارِحَةَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1005 ، باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان

حضرت سَیِّدُنا براء بن عازبرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:”میں نے حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو عشاکی نماز میں سورۂوَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِپڑھتے ہوئے سنا تو میں نے آپ سے اچھی آواز والا کسی کو نہیں سنا۔“

عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ:سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَاَ فِي الْعِشَاءِ بِالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ فَمَا سَمِعْتُ اَحَدًا اَحْسَنَ صَوْتًامِنْهُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1006 ، باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان

حضرت سَیِّدُنَا ابو لُبابہ بشیر بنعَبدُ المُنْذِررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”جو قرآن کو اچھی آواز کے ساتھ نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“

عَنْ اَبِیْ لُبَابَةَ بَشِيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1007 ، باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان

حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن مسعودرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے فرمایا:”مجھے قرآنِ پاک سناؤ۔“ میں نے عرض کی: یارسولَاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں آپ کے سامنے پڑھوں جبکہ یہ قرآن آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپر نازل کیا گیا۔ آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”میں دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں۔“حضرت عبداﷲبن مسعودرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے سورۂ نساء کی تلاوت شروع کی جب میں اس آیت پر پہنچا:﴿ فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ(۴۱)﴾(پ۵،النساء:۴۱)(ترجمۂ کنزالایمان: تو کیسی ہوگی جب ہم ہر اُ مَّت سے ایک گواہ لائیں اور اے محبوب تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بنا کر لائیں۔) آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے فرمایا: ”بس کافی ہے۔“میں آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف متوجہ ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ کی مبارک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔“

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ لِی النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اِقْرَاْ عَلَيَّ الْقُرْاٰنَ فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللهِ! اَقْرَاُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ اُنْزِلَ؟ قَالَ: اِنِّي اُحِبُّ اَنْ اَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِيْ فَقَرَاْتُ عَلَيْهِ سُوْرَةَ النِّسَاءِ حَتَّی جِئْتُ اِلٰى هٰذِهِ الْاٰيَةِ:﴿ فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ(۴۱)﴾(النساء:۴۱)قَالَ: حَسْبُكَ الْاٰنَ فَالْتَفَتُّ اِلَيْهِ فَاِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1008 ، باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان