- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 1
- باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 1
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُسے مروی ہے عرض کی گئی :یارسولَاللہ(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)! سب سے زیادہ عزت والا کون ہے؟ فرمایا:وہ جو لوگوں میں سب سے زیادہ متقی ہو۔ صحابۂ کرام نے عرض کی :ہم اس کے متعلق نہیں پوچھ رہے، فرمایا: یوسف (عَلَیْہِ السَّلام) جن کے والد اور دادا نبی ہیں اورجَدِّ اعلیٰ ابراہیمعَلَیْہِ السَّلام اللہ عزَّوَجَلَّکے خلیل ہیں ، صحابۂ کرامعَلَیْہم الرِّضْوَاننے عرض کی ہم ان کے متعلق نہیں پوچھ رہے ،فرمایا: تو عرب کے خاندان کے متعلق پوچھتے ہو ؟(سنو! )جو جاہلیت میں بہتر شمار ہوتے تھے، وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ دین کی سمجھ رکھتے ہوں۔
’’اِذَافَقُھُوْا کا مطلب ہے کہ جب شرعی احکام کو جانیں۔‘‘
عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:قِیلَ یَا رَسُولَ اللہِ! مَنْ أَکْرَمُ النَّاسِ؟ قَالَ:’’أَتْقَاہم ‘‘ فَقَالُوا: لَیْسَ عَنْ ہَذَا نَسْأَلُکَ ، قَالَ: ’’فَیُوسُفُ نَبِیُّ اللہِ ابْنُ نَبِیِّ اللہِ ابْنِ نَبِیِّ اللہِ ابْنِ خَلِیلِ اللہِ‘‘ قَالُوا: لَیْسَ عَنْ ہَذَا نَسْأَلُکَ، قَالَ: ’’فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِی؟ خِیَارُہم فِی الْجَاہِلِیَّۃِ خِیَارُہم فِی الْاِسْلَامِ إِذَا فَقُہُوْا۔‘‘(بخاری، کتاب احادیث الانبیائ،باب قولہ تعالٰی واتخذ اللہ ابراہیم خلیلا، ۲/۴۲۱،حدیث:۳۳۵۳)
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 69 ، باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُسے روایت ہے کہ رسول اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : دنیا میٹھی اور سرسبز ہے اور اللہ عزَّوَجَلَّنے تمہیں اس میں اپنا نائب بنایا ہے ، وہ تمہارے اعمال کودیکھتا ہے، لہٰذا دنیا اور عورتوں سے بچو، بے شک !بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ عورتوں ہی کے باعث ہوا۔
عَنْ أَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللہُ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:إِنَّ الدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃٌ وَإِنَّ اللہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیْہَا فَیَنْظُرُ کَیْفَ تَعْمَلُوْنَ فَاتَّقُواالدُّنْیَا وَاتَّقُواالنساء فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِی إِسْرَائِیلَ کَانَتْ فِیْ النساء (مسلم ،کتاب الرقاق، باب اکثر اھل الجنۃ الفقرائ…الخ ص۱۴۶۵،حدیث:۲۷۴۲)
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 70 ، باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
حضرتِ سَیِّدُنا ابن مسعودرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُ سے مروی ہے نبیِّ کریمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے میرے پَرْوَردْگار! میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ،پاکدامنی اور توَنگَری کاسو ال کرتا ہوں۔
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہ عَلیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُوْلُ:’’اللہم إِنِّیْ أَسْأَ لُکَ الْہُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی۔‘‘(مسلم کتاب الذکروالدعا والتوبۃ والاستغفار، باب التعوذمن شر ما عمل ومن شر مالم یعمل، ص۱۴۵۷، حدیث:۲۷۲۱)
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 71 ، باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
حضرت عدی بن حاتم طائی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُفرماتے ہیں : میں نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویہ فرماتے ہوئے سنا: جو شخص قسم اٹھائے پھر اس سے زیادہ تقویٰ والی بات دیکھے تواسے چاہیے کہ تقویٰ والی بات پر عمل کرے ۔
عَنْ اَبیْ طَرِیْفٍ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمِ الطّائِیِّرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَال:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ:مَنْ حَلَفَ عَلٰی یَمِیْنٍ ثُمَّ رَاٰی اَتْقٰی لِلّٰہِ مِنْہَا فَلْیَأْتِ التَّقْوٰی۔رواہ مسلم۔(مسلم، کتاب الایمان، باب ندب من حلف یمینا فرأی غیرہا خیرا، ص۸۹۸، حدیث:۱۶۵۱)
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 72 ، باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
حضرتِ سَیِّدُنا ابواُمامہ صُدَی ّبن عَجْلان باہِلیرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُفرماتے ہیں : میں نے نبیِّ اکرمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حجۃ الوداع کے خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا : اپنے ربّ عزَّوَجَلَّ سے ڈرو! اپنی پانچوں نمازیں پڑھو!اپنے رمضان کے روزے رکھو!اپنے اموال کی زکوۃ دو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو!تم اپنے رَبّعزَّوَجَلَّکی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔
عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ صُدَیِّ بْنِ عَجْلَانَ الْبَاھِلِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَقَالَ:اِتَّقُوااللہَ،وَصَلُّوْاخَمْسَکُمْ ،وَصُوْمُوْا شَہْرَکُمْ ،وَأَدُّوْا زَکَاۃَ اَمْوَالِکُمْ، واَطِیْعُوْا اُمَرَآئَکُمْ تَدْخُلُوْاجَنَّۃَ رَبِّکُمْ۔(ترمذی، کتاب السفر ، باب ما ذکر فی فضل الصلوۃ، ۲/۱۱۹، حدیث:۶۱۶، بتغیر قلیل)
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 73 ، باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان