Ramadan Card 2016-2

Ramadan Card 2016-2

Date
Jun 17, 2016 12:00:12 PM
Category
Others,
Dimensions
850 x 1171

Description

سہل بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں: ''جنت میں آٹھ دروازے ہیں، ان میں ایک دروازہ کا نام ریّان ہے، اس دروازہ سے وہی جائیں گے جو روزے رکھتے ہیں۔'' (صحیح البخاري''، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ أبواب الجنۃ، الحدیث: ۳۲۵۷، ج۲، ص۳۹۴.) امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے نبیِّ کریم، رءوفٌ رَّحیم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلاةِ وَالتَّسْلِيْم کا فرمانِ عظیم ہے ، ''جس نے ماہِ رَمَضان کاایک روزہ بھی خاموشی اور سُکون سے رکھا اسکے لئے جنّت میں ایک گھر سُرخ یا قوت یا سبز زَبَرجَد کا بنایا جائے گا۔ ''(مَجْمَعُ الزَّوائد ج۳ ص۳۴۶حدیث۴۷۹۲) حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ بن اَبی اَوفٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، مدینے کے تاجور، دلبروں کے دلبر، محبوبِ ربّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُنوَّر ہے،''روزہ دار کا سونا عبادت اور اسکی خاموشی تسبیح کرنا اور اسکی دعاء قَبول او راسکا عمل مقبول ہوتا ہے ۔'' (شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۵حدیث۳۹۳۸ )788941 امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے،امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین ، سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین،مُحِبُّ الفُقَراءِ وَالْمَساکِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے:'' جس کو روزے نے کھانے یا پینے سے روک دیاکہ جسکی اسے خواہِش تھی تو اللہ تعالیٰ اسے جنّتی پھلوں میں سے کھلائے گا اور جنّتی شراب سے سَیراب کریگا۔'' (شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۰حدیث۳۹۱۷)

Comments ( 0 )

Security Code
captcha