faizan e sabar

faizan e sabar

Date
Jan 4, 2016 12:10:34 PM
Category
Madani Pearls (Madani Phool),
Dimensions
1000 x 1351

Description

"فیضانِ صبر صبر بہت ہی اچھا عمل ہے لیکن ہر صبر اچھاہو یہ ضروری نہیں۔ صبر کی تعریف : صبر کا معنی ہے نفس کو ا س چیز پر روکنا جس پر رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کر رہی ہو یا نفس کو اس چیز سے باز رکھنا جس سے رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کر رہی ہو۔ بنیادی طور پر صبر کی دو قسمیں ہیں : [1]:بدنی صبر جیسے بدنی مشقتیں برداشت کرنا اور ان پر ثابت قدم رہنا [2]: طبعی خواہشات اور خواہش کے تقاضوں سے صبر کرنا۔ حکم کے اعتبار سے صبر کی اقسام:حکم کے اعتبار سے صبر کی چار قسمیں ہیں (۱)فرض(۲) نفل(۳) مکروہ اور(۴) حرام۔ • ممنوعہ کاموں سے صبر کرنا’’ فرض‘‘ ہے (جیسا کہ گناہوں سے صبر کرنا )۔ • ناپسندیدہ اُمور پر صبر کرنا ’’نفل‘‘ہے(یعنی نفس کی ناپسندیدہ باتوں مثلاً نفلی عبادات صدقہ و خیرات وغیرہ پر صبر کرنا کیو نکہ اعمالِ صالحہ نفس پر بہت گراں گزرتے ہیں )۔ • جو صبر ایسی اذیت پر ہو جو شرعی طور پر مکروہ طریقے سے پہنچے اس پر صبر کرنا مکروہ ہے۔ • شرعی طور پر ممنوع اذیت پر صبر کرنا ممنوع ہے۔ جیسے بلا وجہ کسی شخص یا اس کے بیٹے کا ہاتھ کاٹا جائے اور وہ اس پر صبر کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرے۔ تو یہ صبر’’ حرام‘‘ ہے۔ صبر کی کسوٹی معیارِ شریعت ہے۔ صبر کے مختلف نام: قراٰنِ کریم میں تین قسم کا صبر بیان ہوا ہے : ( 1) وہ صبر جو طاعت میں ہو ،اس کے ثواب کے تین سو درجے ہیں۔ (2) وہ صبر جو حرام چیزوں سے بچنے پر کیا جائے، اس کے ثواب کے چھ سو درجے ہیں۔ (3) وہ صبر جو مصیبت کی ابتدا میں کیا جائے، اس کے ثواب کے نو سو درجے ہیں۔ بَلا پر صبر کرنا’’ صدیقوں ‘‘ کا درجہ ہے صبر کے فضائل: (1)…اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (2)…صبر کرنے والے کو اس کے عمل سے اچھا اجر ملے گا۔ (3)… صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر ملے گا۔ (4)…صبر کرنے والوں کی جزاء دیکھ کر قیامت کے دن لوگ حسرت کریں گے۔ (5)…صبر کرنے والے رب کریم عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے درودو ہدایت اور رحمت پاتے ہیں۔ (6)… صبر کرنے والے اللہ تعالیٰ کو محبوب ہیں۔ (7)… صبر آدھا ایمان ہے۔ (صبر کے ’’نصفِ ایمان‘‘ ہونے سے یہ مراد نہیں لینی چاہیے کہ ہر قسم کا صبر محمود( قابل تعریف)ہے بلکہ اس سے صبر کی مخصوص انواع مراد ہیں)۔ (8)… صبر جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ (9)…صبر کرنے والے کی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔ (10)…صبر ہر بھلائی کی کنجی ہے۔ "

Comments ( 0 )

Security Code
captcha