دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

کی لو سے چھو جائیں ،  باقی انگلیاں اپنے حال پر رہیں ،  نہ بالکل ملی،  نہ بہت پھیلی اور ہتھیلیاں قبلہ کی طرف ہوں اور نگاہ سجدہ کی جگہ پر ہو اور جس وقت کی جو نماز پڑھتا ہو دل میں اُس کا پکا ارادہ کرکے اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لا کر ناف کے نیچے باندھ لے،  اس طرح کہ داہنی ہتھیلی کی گدی بائیں کلائی کے سرے پر ہو اور بیچ کی تینوں انگلیاں بائیں کلائی کی پیٹھ پر اور انگوٹھا اور چھوٹی انگلی کلائی کے اَگل بغل ہو اور ثناء پڑھے یعنی:

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُک ([1] )  پھر تعوذ پڑھے یعنی:  اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم([2] ) پھر تسمیہ پڑھے یعنی:  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم([3] )   پھر اَلْحَمْد  پوری پڑھے اور ختم پر آہستہ سے آمین کہے۔ اس کے بعد کوئی سورت یا تین آیتیں پڑھیں یا ایسی ایک آیت پڑھے جو تین آیتوں کے برابر ہو،  اب اَللّٰہُ اَکْبَرکہتا ہوا رکوع میں جائے اور گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑے اس طرح پر کہ ہتھیلیاں گھٹنے پر ہوں اور اُنگلیاں خوب پھیلی ہوں اور پیٹھ بچھی ہو اور سر پیٹھ کے برابر ہو،  اونچانیچا نہ ہو اور نظر پیر کی طرف ہواور کم سے کم تین بار:  سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم([4] )  کہے پھر:  سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ ([5] ) کہتا ہوا سیدھا کھڑا ہوجائے اور جو منفرد یعنی اکیلا ہو تو اس کے بعد :  اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد([6] )   کہے پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اس طرح کہ پہلے گھٹنا زمین پر رکھے پھر ہاتھ پھر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں سر رکھے اس طور پر کہ پہلے ناک تب ماتھا اور ناک کی ہڈی زمین پر جم جائے اور نظر ناک کی طرف رہے اور بازوئوں کو کروٹوں سے اور پیٹ کو رانوں سے اور رانوں کو پنڈلیوں سے جدا رکھے اور ان دونوں پاؤں کی سب انگلیوں کو قبلہ کی طرف رکھے اس طرح کہ انگلیوں کا سارا پیٹ زمین پر جما رہے اورہتھیلیاں بچھی ہوں اور اُنگلیاں قبلہ کی طرف ہوں اور کم سے کم تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی([7] )  کہے پھر سراُٹھائے اس طرح کہ پہلے ماتھا پھر ناک پھر منہ پھر ہاتھ اور داہنا قدم کھڑا کر کے اس کی انگلیاں قبلہ رُخ کرے اور بایاں قدم بچھا کر اس پر خوب سیدھا بیٹھ جائے اور ہتھیلیاں بچھا کر رانوں پر گھٹنوں کے پاس رکھے کہ دونوں ہاتھ کی انگلیاں قبلہ کو ہوں اور انگلیوں کا سرا گھٹنہ کے پاس ہو پھر ذرا ٹھہر کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا دوسرا سجدہ کرے،  یہ سجدہ بھی پہلے کی طرح کرے پھر سر اُٹھائے اور ہاتھ کو گھٹنے پر رکھ کر پنجوں کے بل کھڑا ہوجائے،  اٹھتے وقت بلا عذر ہاتھ زمین پر نہ ٹیکے،  یہ ایک رکعت پوری ہوگئی،  اب صرف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   پڑھ کراَلْحَمْد اور سورۃ پڑھے اور پہلے کی طرح رکوع اور سجدہ کرے پھر جب دوسرے سجدہ سے سر اٹھائے تو داہنا قدم کھڑا کرکے بایاں قدم بچھا کر بیٹھ جائے اور 

اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُطاَلسَّلَامُ([8] ) عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ

رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ طاَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ

اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ۔([9] )

پڑھے  اس کو تشہد کہتے ہیں جب کلمہ  ’’  لَا  ‘‘  کے قریب پہنچے تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی اُنگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنائے اور چھوٹی اُنگلی اور اُس کے پاس والی ہتھیلی سے ملا دے اور لفظ  ’’  لَا  ‘‘  پر کلمہ کی اُنگلی اُٹھائے مگر اِدھر اُدھر نہ ہلائے اور ’’ اِلَّا  ‘‘  پر گرادے اور سب انگلیاں فوراً سیدھی کرلے،  اب اگر دو سے زیادہ رکعتیں پڑھنی ہوں تو اُٹھ کھڑا ہو اوراِسی طرح پڑھے مگر فرض کی اِن رکعتوں میں اَلْحَمْد کے ساتھ سورۃ ملانا ضرور نہیں ۔ اب پچھلا قعدہ جس کے بعد نماز ختم کرے گا اُس میں تشہد کے بعد درود شریف:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ

عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ

عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ ([10] )

             پڑھے پھر: 

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ تَوَالَدَ وَلِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ

 



[1]     پاک ہے تو اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   اور میں تیری حمد کرتا ہوں، تیرا نام برکت والا ہے اور تیری عظمت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

[2]     میں اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کی پناہ میں آتا ہوں، شیطان مردود سے۔

[3]     اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔

[4]     پاک ہے میرا عظمت والا پروردگار۔

[5]     اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔

[6]     اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   ! اے ہمارے مالک! سب خوبیاں تیرے ہی لیے ہیں۔

[7]     پاک ہے میرا پروردگار سب سے بلند۔

[8]     حضرت امام غزالی  (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیْ) نے فرمایا کہ جب التحیات پڑھنے بیٹھے تو اپنے دل میں رسول اللّٰہ      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی مبارک صورت کو حاضر کرے اور حضور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کا خیال دل میں جما کر کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اوریقین جانے کہ یہ سلام حضور کو پہنچتا ہے اور حضور ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  اس کا جواب اس سے بڑھ کر دیتے ہیں۔  (احیاء العلوم جلد اوّل)  ۱۲منہ۔ (احیاء العلوم،کتاب اسرار الصلاۃ ،۱/۲۲۹)

[9]     تمام قولی  (تحیت) ، فعلی (نمازیں)  اور مالی عبادتیں  (پاکیزگیاں) $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن