دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

گی اور سنت کے خیال سے جماعت چھوڑی تو یہ ناجائز اور گناہ ہے اور فجر کے سوا باقی نمازوں میں اگرچہ یہ جانے کہ سنت پڑھ کر جماعت مل جائے گی۔ سنت پڑھنا جائز نہیں جب کہ جماعت کے لیے اِقامت ہوئی۔

{۳}نماز عصر پڑھنے کے بعد سے آفتاب زرد ہونے تک نفل پڑھنا منع ہے۔

{۴}سورج ڈوبنے سے لے کر مغرب کی فرض پڑھنے تک نفل جائز نہیں ۔    (عالمگیری درمختار)

{۵}جس وقت امام اپنی جگہ سے جمعہ کے خطبہ کے لیے کھڑا ہوا اس وقت سے لے کر فرض جمعہ ختم ہونے تک نفل منع ہے۔

{۶}عین خطبہ کے وقت اگرچہ پہلا ہو یا دوسرا اور جمعہ کا ہو یا عیدین کا خطبہ ہو یا کسوف([1] ) و استسقاء([2] ) حج و نکاح کا ہو۔ہر نماز حتی کہ قضا بھی جائز نہیں مگر صاحب ِترتیب([3] ) کے لیے جمعہ کے خطبہ کے وقت قضا کی اجازت ہے۔  (درمختار)

مسئلہ۲۳:  جمعہ کی سنتیں شروع کردی تھیں کہ امام خطبہ کے لیے اپنی جگہ سے اٹھا تو چاروں رکعتیں پوری کرلیں ۔ (عالمگیری)

{۷}عیدین کی نماز سے پہلے نفل مکروہ ہے۔ چاہے گھر میں پڑھے یا عیدگاہ میں یا مسجد میں ۔ (عالمگیری درمختار)

{۸}عیدین کی نماز کے بعد نفل مکروہ ہے جب کہ عیدگاہ یا مسجد میں پڑھے،  گھر پر پڑھنا مکروہ نہیں ۔ (عالمگیری درمختار)

{۹}عرفات([4] )   میں جو ظہر و عصر ملا کر پڑھتے ہیں ان کے بیچ میں اور بعد میں بھی نفل و سنت مکروہ ہے۔

{۱۰} مزدلفہ([5] )میں جو مغرب و عشاء جمع کیے جاتے ہیں فقط ان کے بیچ میں نفل و سنت پڑھنا مکروہ ہے بعد میں مکروہ نہیں۔  (عالمگیری،  درمختار)

{۱۱} فرض کا وقت تنگ ہو تو ہر نماز یہاں تک کہ سنت فجر و ظہر مکروہ ہے۔

{۱۲} جس بات سے دل بٹے اور اس کو دور کرسکتا ہو تو اسے بلا دور کیے ہر نماز مکروہ ہے،  جیسے پیشاب یا پاخانہ یا ریاح کا غلبہ ہو تو ایسی حالت میں نماز مکروہ ہے،  البتہ اگر وقت جاتا ہو تو پڑھ لے اور ایسی نماز پھر دُہرائے،  یوہیں کھانا سامنے آگیا اوراس کی خواہش ہو یا اور کوئی ایسی بات ہو جس سے دل کو اطمینان نہ ہو اور خشوع([6] )  میں فرق آئے تو ایسی صورت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔(درمختار وغیرہ)

مسئلہ۲۴:  فجر اور ظہر کے پورے وقت اوّل سے آخر تک بلا کراہت ہیں یعنی یہ نمازیں اپنے وقت کے جس حصے میں پڑھی جائیں بالکل مکروہ نہیں ۔ (بحرالرائق وبہار شریعت)

اَذان کا بیان

اَذان کا ثواب

            اَذان کا ثواب حدیثوں میں بہت آیا ہے،  ایک حدیث میں ہے کہ حضور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم) نے فرمایا:  اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اَذان کہنے میں کتنا ثواب ہے،  اس پر آپس میں تلوار چلتی۔  ( رواہ احمد)

مسئلہ۱:  اَذان شعائر اسلام سے ہے کہ اگر کسی شہر یا گاؤں یا محلہ کے لوگ اَذان دینا چھوڑ دیں تو بادشاہ اسلام ان پر جبر ([7] )  کرے اور نہ مانیں تو قتال([8] )  کرے۔ (قاضی)

اَذان کا طریقہ اور اس کے الفاظ ،  اَذان کی جگہ

            خارجِ مسجد،  اونچی جگہ،  قبلہ رخ،  کھڑے ہو کر،  کانوں کے سوراخوں میں انگلیاں ڈال کر یا کانوں پر ہاتھ رکھ کر اَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَر([9] )کہے یہ دونوں مل کر ایک کلمہ ہوا،  پھر ذرا ٹھہر کر پھراَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَرکہے یہ دونوں مل کر ایک کلمہ ہوا۔ پھر دو دفعہ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ([10] )کہے پھر دو دفعہاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ اللّٰہ([11] )کہے پھر داہنے طرف منہ پھیر کر دوبارحَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ([12] ) کہے پھر بائیں طرف منہ کرکے حَیَّ عَلَی الْفَلَاح([13] )  دوبار کہے پھر قبلہ کو منہ کرلے اور اَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَرکہے یہ بھی ایک کلمہ ہوا۔ پھر ایک بار لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ([14] )



[1]     سورج گہن کے وقت جو نماز ادا کی جاتی ہے، اُسے صلوۃُ الکسوف کہتے ہیں۔

[2]     خشک سالی میں طلب ِ بارش کے لیے جو نماز ادا کی جاتی ہے اُسے صلوۃُ الاستسقاء کہتے ہیں۔

[3]     وہ شخص جس پرپانچ سے زیادہ  قضانمازیں نہ ہوں اسے صاحب ترتیب کہتے ہیں۔

[4]     حدودِ حرم کے باہر، مکہ مکرمہ سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک میدا ن جہاں ۹ذوالحجہ کو تمام حاجی صاحبان جمع ہوتے ہیں۔

[5]     مکہ مکرمہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک میدا ن جہاں عرفات سے واپسی پررات بسر کرتے ہیں۔ صبح صادق اور طلو عِ آفتاب کے درمیان کم از کم ایک لمحہ وقوف واجب ہے ۔

[6]     عاجزی

[7]     یعنی سختی کرے تاکہ اَذان دیں۔

[8]     جنگ

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن