دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

                {۳} چمڑے کا ہو یا صرف تلا چمڑے کا ہو اور باقی حصہ کسی اور دبیز([1] )چیز کا جیسے کرمچ([2] )وغیرہ۔

مسئلہ۳:  ہندوستان میں جو عموماً سوتی یا اُونی موزے پہنے جاتے ہیں اِن پر مسح جائز نہیں ان کو اُتار کر پاؤں دھونا فرض ہے۔

                {۴}وضو کرکے پہنا ہو یعنی اگر موزہ بے وضو پہنا تھا تو مسح نہیں کرسکتا۔

مسئلہ۴:  تیمم کرکے موزے پہنے گئے تو مسح جائز نہیں ۔

                {۵}نہ حالت جنابت میں پہنا ہو،  نہ بعد پہننے کے جنب ہوا ہو۔

                {۶}مدت کے اندر ہو اور اس کی مدت مقیم کے لیے ایک دن رات ہے اور مسافر کے واسطے تین دن تین رات۔

مسئلہ۵:  موزہ پہننے کے بعد پہلی مرتبہ جو حدث([3] ) ہوا اس وقت سے اس مدت کا شمار ہوگا،  مثلا ًصبح کے وقت موزہ پہنا اور ظہر کے وقت پہلی بار حدث ہوا تومقیم دوسرے دن کی ظہر تک مسح کرے اور مسافر چوتھے دن کی ظہر تک۔

                {۷}موزہ پاؤں کی چھوٹی تین اُنگلیوں کے برابر پھٹا نہ ہو یعنی چلنے میں تین اُنگل بدن ظاہر نہ ہوتا ہو۔

مسئلہ۶:  موزہ پھٹ گیا یا سیون کھل گئی اور ویسے پہنے رہنے کے حالت میں تین اُنگل پاؤں ظاہر نہیں ہوتا،  مگر چلنے میں تین اُنگل دکھائی دیتا ہے تو مسح جائز نہیں یعنی پھٹے موزہ میں تین اُنگل سے کم پاؤں کھلے تو مسح جائز ہے اور تین اُنگل یا اس سے زیادہ کھلے تو جائز نہیں ۔

مسئلہ۷:  ٹخنے کے اُوپر موزہ چاہے کتنا ہی پھٹا ہو کچھ حرج نہیں مسح ہوسکتا ہے۔ پھٹنے کا اعتبار ٹخنے سے نیچے کے حصوں میں ہے۔

مسح موزہ کا طریقہ

            مسح کاطریقہ یہ ہے کہ ہاتھ تر کرکے دا  ہنی ہاتھ کی تین انگلیاں داہنے پاؤں کےموزے کی پیٹھ کے سرے پر رکھ کر پنڈلی کی طرف کھینچے کم سے کم تین اُنگل کھینچے اور سنت یہ ہے کہ پنڈلی تک پہنچائے اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر پر اِسی طرح کرے۔

مسئلہ۸:  مسح میں فرض دو ہیں :

                {۱}  ہر موزہ کا مسح ہاتھ کی چھوٹی تین انگلیوں کے برابر ہونا ۔

                {۲} مسح موزے کی پیٹھ پر ہونا۔

مسئلہ۹:  مسح میں سنت تین باتیں ہیں :

                {۱} ہاتھ کی پوری تین انگلیوں کے پیٹ سے مسح کرنا۔ 

                {۲}انگلیوں کو کھینچ کر پنڈلی تک لے جانا۔

                {۳}مسح کرتے وقت انگلیوں کو کھلی رکھنا۔

مسئلہ۱۰:  انگریزی بوٹ جوتے پر مسح جائز ہے اگر ٹخنے اُس سے چھپے ہوں ۔  ( بہار شریعت)

مسئلہ۱۱:  عمامہ،  برقع،  نقاب،  اور دستانہ پر مسح جائز نہیں ۔

مسح موزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے ؟ 

            مسح جن چیزوں سے ٹوٹتا ہے وہ یہ ہیں :

                {۱}جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے اُن سے مسح بھی جاتا رہتا ہے۔

                {۲}مسح کی مدت پوری ہوجانے سے مسح جاتا رہتا ہے اور اس صورت میں صرف پاؤں دھولینا کافی ہے،  پھر سے پورا وضو کرنے کی ضرورت نہیں اور بہتر یہ ہے کہ پورا وضو کرلے۔

                {۳} موزہ اُتار دینے سے مسح ٹوٹ جاتا ہے،  چاہے ایک ہی اُتارا ہو۔

مسئلہ۱۲:  وضو کی جگہوں میں پھٹن ہو یا پھوڑا یا اور کوئی بیماری ہو اور پانی بہانا نقصان کرتا  ہو یا سخت تکلیف ہوتی ہو تو بھیگا ہاتھ پھیر لینا کافی ہے اور اگر یہ بھی نقصان کرتا ہو تو اس پر کپڑا



[1]     موٹا، مضبوط

[2]     کینوس (canvas)   ،  ایک قسم کا ٹاٹ

[3]     حدث: بے وضو ہونا۔ ۱۲ (منہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن