دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qanoon-e-Shariat | قانون شریعت

book_icon
قانون شریعت

مسئلہ۱۷:  جوتا یا گیند کنویں میں گرا اور اس کا نجس ہونا یقینی ہے تو کل پانی نکالا جائے ورنہ بیس ڈول۔ محض نجس ہونے پر خیال معتبر نہیں ۔ (بہارِ شریعت)

مسئلہ۱۸:  مرغی کا تازہ انڈا جس پر ابھی تری باقی ہو پانی میں گر جائے تو پانی نجس نہ ہوگا،  جب کہ پیٹ کی تری کے علاوہ کوئی اور نجاست نہ لگنے پائے،  یوہیں بکری کا بچہ پیدا ہوتے ہی پانی میں گرا اور مرا نہیں تو بھی پانی ناپاک نہیں ہوگا۔ 

مسئلہ۱۹:  اُڑنے والے حلال جانور جیسے کبوتر یا چڑیا کی بیٹ یا شکاری پرند جیسے چیل ،  شکرا،  باز کی بیٹ کنویں میں گر جائے تو کنواں ناپاک نہ ہوگا،  یوہیں چوہے اور چمگادڑ کے پیشاب سے بھی نجس نہ ہوگا۔ ( خانیہ وغیرہ )

مسئلہ۲۰: پیشاب کی بہت باریک باریک بندکیاں مثل سوئی کی نوک کے اور نجس غبار پڑنے سے ناپاک نہ ہوگا۔ (بہار وغیرہ )

مسئلہ۲۱:  پانی کا جانور جیسے مچھلی مینڈک وغیرہ جو پانی میں پیدا ہوتا ہے اگر کنویں میں مرجائے یا مرا ہوا گر جائے تو پانی ناپاک نہ ہوگا،  چاہے پھول بھی جائے،  لیکن اگر پھٹ کر اس کے ریزے پانی میں مل جائیں تو اس پانی کا پینا حرام ہے۔ 

مسئلہ۲۲:  خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اُس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہوگا،  لیکن جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہنے کے قابل خون ہوتا ہے اس کا حکم چوہے کی مثل ہے،  پانی کے مینڈک کی انگلیوں کے بیچ میں جھلی ہوتی ہے اور خشکی کے نہیں ۔  ( بہار شریعت)

 مسئلہ۲۳:  جس کی پیدائش پانی کی نہ ہو مگر پانی میں رہتا ہو جیسے بط اس کے مرجانے سے پانی نجس ہوجائے گا۔

مسئلہ۲۴:  چوہا،  چھچھوندر،  چڑیا،  چھپکلی،  گرگٹ یا ان کے برابر،  یا ان سے چھوٹا کوئی جانور دَموی کنویں میں گر کر مرجائے اور ابھی پھولا یا پھٹا نہ ہو تو بیس ڈول سے تیس ڈول تک نکالا جائے اور اگر پھول یا پھٹ جائے تو کل پانی نکالا جائے ۔

مسئلہ۲۵:  کبوتر یا بلی یا مرغی گر کر مرجائے اور پھٹے یا پھولے نہیں تو چالیس ڈول سے ساٹھ ڈول تک پانی نکالاجائے،  ان کے بھی پھولنے پھٹنے میں کل پانی نکالاجائے گا۔

مسئلہ۲۶:  دو چوہے گر کر مرجائیں اور ابھی پھولے یا پھٹے نہ ہوں تو بیس سے تیس ڈول تک نکالا جائے اور تین یا چار یا پانچ ہوں توچالیس ڈول سے ساٹھ ڈول تک اور چھ ہوں تو کل پانی نکالا جائے۔

مسئلہ۲۷:  دو بلیاں گر کر مرجائیں تو سب پانی نکالا جائے۔

مسئلہ۲۸:  بے وضو اور جس آدمی پر غسل فرض ہے اگر بلا ضرورت کنویں میں اتریں اور ان کے بدن پر نجاست نہ لگی ہو تو بیس ڈول نکالا جائے اور اگر ڈول نکالنے کے لیے اُترا تو کچھ نہیں ۔

مسئلہ۲۹: کنویں میں آدمی گرا اور زندہ نکل آیا اور اس کے بدن یا کپڑے پر کوئی نجاست نہ تھی تو کنواں پاک ہے،  بیس ڈول نکال دیں ۔

مسئلہ۳۰:  جن جانوروں میں بہتا ہوا خون نہیں ہوتا جیسے مچھر،  مکھی وغیرہ ان کے مرنے سے پانی نجس نہ ہوگا۔

{فائدہ }

            مکھی سالن وغیرہ میں گر جائے تو اُسے ڈُبا کر پھینک دے اور سالن کو کام میں لائے۔                                    (بہار شریعت)

مسئلہ۳۱:  مردار کی ہڈی جس میں گوشت یا چکنائی لگی ہو پانی میں گر جائے تو وہ پانی ناپاک ہوگیا،  کل نکالاجائے اور اگر گوشت یا چکنائی نہ لگی ہو تو پاک ہے مگر سور کی ہڈی سے مطلقاً ناپاک ہو جائے گا،  چاہے گوشت یا چکنائی لگی ہو یا نہ لگی ہو۔ ( بہارِ شریعت)

مسئلہ۳۲:  بچہ نے یا کافر نے پانی میں ہاتھ ڈال دیا تو اگر ہاتھ کا نجس ہونا معلوم ہے جب تو ظاہر ہے کہ پانی ناپاک ہوگیا ورنہ نجس تو نہ ہوا مگر دوسرے پانی سے وضو کرنا بہتر ہے۔

مسئلہ۳۳:  مینگنی اور گوبر اور لید اگرچہ ناپاک ہیں مگر اُن کا قلیل معاف ہے،  پانی کی ناپاکی کا حکم نہ دیا جائے گا۔(خانیہ وغیرہ)

مسئلہ۳۴:  کل پانی نکالنے کایہ مطلب ہے کہ اتنا پانی نکال لیا جائے کہ اب ڈول ڈالیں تو آدھا بھی نہ بھرے،  اس کی مٹی نکالنے کی ضرورت نہیں نہ دیوار دھونے کی ضرورت ہے کہ وہ پاک ہوگئی ۔

مسئلہ۳۵:  یہ جوحکم دیاگیاکہ اتنااتناپانی نکالا جائے اس کایہ مطلب ہے کہ وہ چیز جو کنویں میں گری پہلے نکال لیں پھر اتنا پانی نکالیں اگر وہ چیز اسی میں پڑی رہی تو کتنا ہی پانی نکالیں بے کار ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن