Book Name:Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37)

پہلے اِسے پڑھ لیجیے !

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ، شیخِ طریقت ، اَمیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال  محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مخصوص اَنداز میں سُنَّتوں بھرے  بیانات ، عِلم و حِکمت سے معمور مَدَ نی مذاکرات اور اپنے تربیت یافتہ مبلغین کے ذَریعے تھوڑے ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دِلوں میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا کر دیا ہے ، آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت سے فائدہ اُٹھاتے  ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مَدَنی مذاکرات میں مختلف قسم کے موضوعات  مثلاً عقائد و اَعمال ، فَضائل و مَناقِب ، شَریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، سائنس و طِبّ ، اَخلاقیات و اِسلامی معلومات ، روزمرہ مُعاملات اور دِیگر بہت سے موضوعات سے متعلق سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت ، اَمیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حِکمت آموز  اور  عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں ۔    

اَمیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان عطا کردہ دِلچسپ اور عِلم و حِکمت سے لبریز  مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے دُنیا بھرکے مسلمانوں کو مہکانے کے مُقَدَّس جذبے کے تحت  المدینۃ العلمیۃ کا شعبہ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘ ان مَدَنی مذاکرات کو کافی  ترامیم و اِضافوں  کے ساتھ ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصِل کر رہا ہے ۔  ان تحریری گلدستوں کا مُطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ عقائد و اَعمال اور ظاہِر و  باطن کی اِصلاح ، محبت ِالٰہی و عشقِ رسول  کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ مزید حُصُولِ عِلمِ دِین کا جَذبہ بھی بیدار ہو گا ۔  

اِس رسالے میں جو بھی خوبیاں ہیں یقیناً ربِّ رحیم عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں ، اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی عنایتوں اور اَمیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں اور پُرخُلوص دُعاؤں کا نتیجہ ہیں اور خامیاں ہوں تو  اس میں ہماری غیر اِرادی کوتاہی کا دَخل ہے ۔  

 مجلس المدینۃ العلمیۃ

     (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )

۲ جمادی الآخر ۱۴۳۹؁ ھ/19فروری 2018ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

 اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

 (مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب )  

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ (۳۸ صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے  اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

حضرتِ سَیِّدُنا  اَنس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ  وَالتَّسْلِیْم کا فرمانِ عظیم ہے : مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلْيُصَلِّ عَلَيَّ ، فَاِنَّهُ مَنْ صَلّٰى عَلَيَّ مَرَّةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا یعنی  جس کے پاس میرا   ذِکر ہو اُسے چاہیے کہ وہ مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھے کیونکہ جو مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھے گا اللہ  عَزَّوَجَلَّ اس پر دَس رَحمتیں نازِل فرمائے گا ۔ ([1] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

سُوال : سارے گھر والوں کو  نیک کیسے بنایا جائے؟   

جواب : اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نیک بنانے اور گناہوں سے بچانے کے لیے گھر میں مَدَنی ماحول بنانا اِنتہائی اَہم و ضَروری ہے کہ



[1]    معجمِ اوسط ، من اسمه الفضل ، ۳/۴۰۲ ، حدیث : ۴۹۴۸ دار الکتب العلمیة بیروت



Total Pages: 16

Go To