Book Name:Aik Chup 100 Sukh (Khamoshi kay Fazail)

خاموشی کی فضیلت پرمشتمل مختصروجامع مدنی گلدستہ

 

 

حُسْنُ السَّمْت فِی الصَّمْت

مُؤَلِّف

امام جلالُ الدِّین عبْدُالرحمن بن ابوبکرسُیُوطی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی (اَلْمُتَوَفّٰی۹۱۱ھ)

ترجمہ بنام

ایک چُپ سوسکھ

 (خاموشی کے فضائل)

 

 

پیش کش: مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ

 (شعبہ تراجم کتب)

 

 

ناشِر

 

 

مکتبۃُ المدینہ بابُ المدینہ کراچی

 

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی

تما م تعریفیں اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے لئے ہیں ،وُہی کافی ہے اور اس کے چُنے ہوئے بندوں پرسلام ہو

حضرت سیِّدُناامام جَلالُ الدِّین عبد الرحمن سُیُوطی شافِعیعَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  اس عمدہ کتاب کومیں نے حضرت سیِّدُناامام ابوبکراِبنِ ابی دنیا رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہکی  ’’ کتابُ الصَّمْت ‘‘ سے تلخیص کیاہے اور اس میں کچھ اضافات بھی کئے ہیں ۔ میں نے اس کا نام  ’’ حُسْنُ السَّمْت فِی الصَّمْت ‘‘   (یعنی خاموشی کے بارے میں عمدہ طریقہ )  رکھا ہے۔اللّٰہع عَزَّ وَجَلَّ ہی دُرُستی کی توفیق دینے والا ہے۔

خاموشی میں نَجات ہے

حضرت سیِّدُناعبد اللّٰہ بن عَمْرو  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ حُضُورنبی کرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  ’’ جوچپ رہااُس نے نجات پائی۔ ‘‘  ([1])

سلامَتی چاہنے والا خاموش رہے

حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُور نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ جو سلامت رہنا



[1]     ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، ۴ /  ۲۲۵، حدیث:۲۵۰۹



Total Pages: 15

Go To