Book Name:Fatawa Razawiyya jild 16

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

پیش لفظ

الحمد ﷲ! اعلٰیحضرت امام المسلمین مولٰنا الشاہ احمد رضاخاں فاضل بریلوی رحمۃ اللہ  علیہ کے خزائن علمیہ اور ذخائر فقہیہ کو جدید انداز میں عہد حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق منظر عام پر لانے کےلئے دارالعلوم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں رضا فاؤنڈیشن کے نام سے جو ادارہ ماہ مارچ ۱۹۸۸ء میں قائم ہوا تھا وہ انتہائی کامیابی اور برق رفتاری سے مجوزہ منصوبہ کے ارتقائی مراحل کو طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے،اب تك یہ ادارہ امام احمد رضا کی متعدد تصانیف شائع کرچکا ہے مگر اس ادارے کا عظیم ترین کارنامہ"العطایا النبویۃ فی الفتاوٰی الرضویہ المعروف بہ فتاوٰی رضویہ"کی ترجمہ و تخریج کے ساتھ عمدہ وخوبصورت انداز میں اشاعت ہے۔فتاوٰی مذکورہ کی اشاعت کا آغاز شعبان المعظم ۱۴۱۰ھ/مارچ ۱۹۹۰ء میں ہوا تھا اور بفضلہ تعالٰی  جل مجدہ وبعنایت رسولہ الکریم تقریبًا نو سال کے مختصر عرصہ میں یہ سولھویں جلد آپکے ہاتھوں میں ہے،اس سے قبل کتاب الطہارۃ،کتاب الصلٰوۃ،کتاب الجنائز،کتاب الزکوٰۃ،کتاب الصوم،کتاب الحج،کتاب النکاح،کتاب الطلاق کتاب الایمان،کتاب الحدودوالتعزیر اور کتاب السیر پر مشتمل پندرہ جلدیں شائع ہوچکی ہیں جن کی تفصیل سنین، مشمولات،مجموعی صفحات اور ان میں شامل رسائل کی تعداد کے اعتبار سے حسب ذیل ہے:

سولھویں جلد

یہ جلد فتاوٰی رضویہ قدیم جلد ششم مطبوعہ سنی دارالاشاعت مبارکپور اعظم گڈھ بھارت کے صفحہ۳۲۰ سے آخر تك ۴۳۲ سوالوں کےجوابات پر مشتمل ہے،نئے شامل کردہ رسائل کے علاوہ اس جلد کی عربی وفارسی عبارات کاترجمہ راقم الحروف نے کیا ہے۔اس سے قبل گیارہویں،بارہویں تیرہویں جلد بھی راقم کے ترجمہ کے ساتھ شائع ہوچکی ہیں۔پیش نظر جلد بنیادی طور پر کتاب الشرکۃ اور کتاب الوقف کے مباحث جلیلہ پر مشتمل ہے تاہم متعدد ابواب فقہیہ وکلامیہ وغیرہ کے مسائل ضمنًا زیر بحث آئے ہیں مسائل ورسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ مسائل ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کرام کی سہولت کےلئے تیار کر دی گئی ہے انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل تین رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں:

(۱) جوال العلولتبیّن الخلو(۱۳۳۶ھ)
خلو کی تعریف اور اس کے شرعی حکم کا بیان
(۲) التحریر الجید فی حق المسجد(۱۳۱۵ھ)
اشیاء مسجد کو فروخت کرنے اورانھیں اپنے تصرف میں لانے کا حکم
(
۳) ابانۃ المتواری فی مصالحۃ عبدالباری (۱۳۳۱ھ)

مسجد کانپور کے متعلق ایك نہایت ضروری فتوٰی اور مولانا عبدالباری فرنگی محلی کے اس مسجد کے بارے میں فیصلے کا رد بلیغ۔رسائل مذکورہ میں سے اول الذکرر سالہ تو پہلے سے ہی فتاوٰی رضویہ قدیم جلد ششم کتاب الوقف میں موجود تھا جبکہ باقی دونوں رسالے اس سے قبل فتاوٰی رضویہ میں شامل نہ تھے موضوع کی مناسبت سے ان کو جلد ہذا میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیز رسالہ التحریر الجید کے بعد مسئلہ ۱۳۵،۱۳۶،۱۳۷،۱۳۸ فتاوٰی افریقہ سے ماخوذ ہیں،یادرہے کہ پندرھویں جلد میں کتاب السیر مکمل ہوچکی ہے اس کے بعد فتاوٰی رضویہ قدیم جلد ششم میں کتاب المفقود تھی جس کو کتاب الطلاق کے ساتھ منسلك کرکے تیرھویں جلد(جدید)میں شامل کیا جاچکا ہے لہذا پیش نظر جلد(شانزدہم)کا آغاز کتاب الشرکۃ سے ہورہا ہے۔

جمادی الاولی ۱۴۲۰ھ                   حافظ محمد عبدالستار سعیدی

ستمبر۱۹۹۹ء                     ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور

رموز

محقق:  علّامہ کمال الدین ابن ہمام صاحب فتح القدیر
ح:       علّامہ محمد ابراہیم بن محمد الحلبی صاحب غنیۃ المستملی



Total Pages: 201

Go To