Book Name:Ibrat Ke Namonay

شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے چند فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! شَعْبَانُ الْمُعَظَّمتشریف لا چکا ہے*بہت عظمتوں والا * برکتوں والا مہینا ہے*یہ مہینا بطورِ خاص عِبْرت لینے کا مہینا ہے* اس مہینے میں وہ رات آتی ہے جس میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں، آیندہ سال کون زِندہ رہے گا، کون موت کی سیڑھی اُتر جائے گا، اس کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ(۴) (پارہ:25، اَلدُّخَان:4)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اس رات میں  ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے

صراط الجنان میں ہے:اس برکت والی رات میں  سال بھر میں  ہونے والاہر حکمت والا کام جیسے * رزق* زندگی* موت * اور دیگر احکام ان فرشتوں  کے درمیان بانٹ دئیے جاتے ہیں  جو انہیں  سرا نجام دیتے ہیں  ۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ عِبْرت کا مہینا ہے، ہمیں عِبْرت لینی چاہئے، دُنیا کے دھوکے اور خواب سے نکل کر نیک کاموں کی طرف بڑھ جانا چاہئے۔ لہٰذا اس بابرکت مہینے میں خوب توبہ و استغفار کیجئے! *تِلاوتِ قرآن کا مہینا ہے، خوب تِلاوت کیجئے! *درود پڑھنے کا مہینا ہے، کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیے! *نفل روزوں کا مہینا ہے، خوب نفل روزے بھی رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

شعبان المعظم کے روزوں کے فضائل

*مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو میں نے شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ:25، سورۂ دخان، زیرآیت:4، جلد:9، صفحہ:179۔