Book Name:Al Madad Ya Ghaus e Azam

پروار کرنے ہی والا تھا  کہ میں نے دل ہی  میں محبوبِ سبحانی حضرت سَیِّدُنا  شیخ  عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو مدد کیلئے پکارا  تواسی وقت ایک نورانی چہرے والا شخص نمودار ہوا اور  بادشاہ سے کہنے لگا  : اس عالمِ دِین  کو قتل نہیں کرو یہ سلطانُ الْاولیاء حضرت سَیِّدُنا غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا مرید ہے اگر غوثِ پاک   نے اس کے قتل کے بارے میں تم سے پوچھ لیا تو کیا جواب دو گے ؟جنّات کے بادشاہ نے سرکار غوثِ پاک  کا نام سنتے ہی تلوار رکھ دی اور مجھ سے کہا کہ جو عزّت وتعظیم غوثِ اعظم کی میرے دل میں ہے اس کی خاطر میں نے  تمہارا قصور معاف (Forgive) کیا اور اب تم  اس مقتول   کا جنازہ پڑھاؤ اور اس کی مغفرت کیلئے دعا کرو ۔اس کے بعد مجھے خلعت پہنا کر جنّات کے ساتھ رخصت کردیا۔(تفریح الخاطر،۱۰۳)

تھرتھراتے ہیں  سبھی جنّات تیرے نام سے

ہے ترا وہ دبدبہ یا غوثِ اعظم دست گیر

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۵۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس واقعےسے معلوم ہواکہ  میرے آقا،غوثِ  اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   انسانوں کے ساتھ ساتھ جنّات کے بھی مُرشِد ہیں یعنی آپ سَیِّدُالثَّقَلَیْن ہیں، ثقلین کےمعنی ہیں انسان اور جنّات۔ جیسے ہمارے آقا مدینے  والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کاایک لقب رسولُ الثقلین ہے یعنی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  جنّات اور انسانوں کے رسول، تواسی طرح  غوثِ پاک بھی جنّات  اور انسانوں کے پیر و مرشد ہیں اور ان پر بھی  آپ کی حکومت  وسلطنت  جاری ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمارے غوثِ پاک کی شان  وعظمت بہت بڑی ہے  آپ اپنے