Book Name:Al Madad Ya Ghaus e Azam

سُلطانِ ولایت   غوثِ پاک     ولیوں پہ حکومت   غوثِ پاک

شہبازِ خطابت    غوثِ پاک     فانوسِ ہدایت     غوثِ پاک

٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی درس“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اپنے عقیدے کی حفاظت  ،فکرِ آخرت ،گناہوں سے نفرت اور نیکیوں کی طرف رغبت کا ذہن پانےکیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہوکر 12مَدَنی کاموں میں خُوب حصّہ لیجئے ۔12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”مدنی درس“بھی ہے، جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنےسکھانے کا نہایت مؤثر ذریعہ ہے۔٭مدنی درس بہت ہی پیارامدنی کام ہے کہ اِس کی برکت سےمسجد کی حاضری کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سےمطالعے  کابھی موقع ملتا ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مسلمانوں سےملاقات وسلام کی سُنّت عام ہوتی ہے۔ ٭مدنی درس کی برکت سےامیرِ اہلسنّت کےمختلف موضوعات پرمشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭مدنی درس ،بے نمازیوں کو نمازیبنانےمیں بہت معاون ہے۔٭مسجدکےعلاوہ چوک،بازار،دُکان وغیرہ میں اگر"مدنی درس" ہوگاتواس کی برکت سے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی وہاں بھی تشہیر و نیک نامی ہوگی۔

دُعائے عطار:یاربِّ محمّد عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ2 درس دیں یا سُنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اورہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ