Book Name:Al Madad Ya Ghaus e Azam

ہے کہ وہ دُور والوں  کو دیکھ لیتے اور ان کی فریاد بھی  سُن لیتے ہیں، دلوں سے آر پارنظر کر لیتے ہیں، جب ان کو دُور سے سننےاور دیکھنے کی طاقت حاصل ہوجاتی ہےاور ان کےچلنےمیں، ان کےپکڑنے میں اللہ پاک کی عطا سے بہت زیادہ قوت آجاتی ہےتوپھروہ  نیک لوگ مدد بھی فرماتے ہیں اور اپنے پکارنے والے کی  حاجت روائی بھی کرتے ہیں تو پھر  کوئی یاغوث کہے   یا  خواجہ مُعینُ الدِّین کہے یا داتا گنج بخش کہے  سب جائز ہے۔اب سائنس دانوں کو دیکھ لیجئےکتنی ترقی کرلی ہےکہ دُنیا  بھر میں ایسےآلات  ایجاد کرلئےکہ  جہاں  چاہیں بات کرلیں ،جہاں چاہیں جومرضی دیکھ لیں تو جب  یہ نظام اتنا مضبوط ہو سکتا ہےکہ ہزاروں کلومیٹر سے آواز  سنُی بھی جا سکتی ہےاوردوسرےکواپنی آواز پہنچائی بھی جاسکتی ہے تو کیا روحانی کنکشن کےذریعے اللہ پاککے  ولی،تمام اولیاء کےسردار اپنےمریدین کی  آواز کو نہیں سُن  سکتے؟ یاد رکھئے! سائنسی کنکشن  کورُوحانی کنکشن سےکوئی مُماثلت نہیں ،رُوحانی  کنکشن  بہت مضبوط  (Strong)اور پاور فُل ہے، تمام سائنسی  آلات غوثِ  پاک کےقدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہو سکتے تو ان سے بڑھ کیسے ہوسکتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں جوکچھ ملاغوثِ  پاک کے صدقےمیں ملا ،یہ دعوتِ  اسلامی ان کے غلاموں ،ان کے نام لیواؤں اور یا غوث کہنے والوں کا  ایک  بہت بڑا قافلہ ہے۔   

میں جہنّم میں نہ اب جاؤں گا  اِنْ  شَآءَ اللہ

رہنما  تم  کو  جو  میں  نے  ہے  بنایا یاغوث

(وسائل بخشش مرمم ،ص۵۴۱)

 مجلس مزاراتِ اولیاء

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں  کی خوشبوپھیلانے، لوگوں کے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت کی روشنیاں عام کرنے میں