Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی  ہے،وہیں گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز(Schools)،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کیلئے شُعْبۂ تعلیم کا قِیام  بھی عمل میں لایاگیا ہے ،جس کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتےہوئےسُنّتوں کےمُطَابِق  زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجزاور یونیورسٹیز(Universities)  کےاَساتذہ وطلبہ سے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کر کےاِنہیں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتی ہے،نیزتَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کاسِلْسِلَہ جاری کرتی اورہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالِغان قائم کر کےان مُسْتَقْبِل کے مِعْماروںکی دِیْنی واَخْلَاقی تَربِیَت کی ہرمُمکن کوشش کرتی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اب تک بے شُماربےعمل طَلَبَہ(Students)،گناہوں سےتائب ہوکر نمازی اور سُنّتوں کے عامل بن چکےہیں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی تما م مجالس کو  دن دُگنی رات چگنی ترقی   عطا  فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

دعوتِ اسلامی کی قیُّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دھوم

اس پہ فدا ہو بچہ بچہ یا اللہ! میری جھولی بھر دے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہ تَعالٰی عَلٰی مُحمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے حُسن و جمالِ  مصطفی کے بارے میں سنا،ہم نے سُناکہ

ہمارے آقا،مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ