Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

سفر سے نہ رُکے 

امیرُ المؤمنین مولا مشکل کُشاحضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جب خارجیوں  سے جنگ کے لئے سفر کا اِرادہ کیا تو ایک نجومی(Fortune-Teller) رُکاوٹ بنااور کہنے لگا:اے امیر المؤمنین! آپ تشریف نہ لے جائیے،حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا:اس وَقْت چاند عَقْرَبْ (آسمان کے برجوں  میں  سے ایک بُرج)میں  ہے۔اگر آپ اس وَقْت تشریف لے گئے تو آپ کو شکست ہو جائے گی۔یہ سن کر حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جواب دیا:نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اورحضراتِ صدیق وعمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نُجومیوں  پر اِعتقاد نہیں  رکھتے تھے ،میں  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسا کرتے ہوئے اور تمہاری بات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے ضَرورسفر کروں  گا۔پھر آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اس سفر پر روانہ ہوگئے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو رَسُوْلُ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی حیاتِ ظاہِری کے بعد سب سے زیادہ بَرَکت اس سفر میں  عطا فرمائی حتّٰی کہ تمام دشمن مارے گئے اورامیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فتح کے ساتھ خوشی خوشی واپس تشریف لائے۔(غذاء الالباب فی شرح منظومۃ الآداب ،۱/۱۹۱، بتغیر قلیل)

بَعدِ خُلَفائے ثَلاثَہ سب صَحابہ سے بڑا         آپ کو رُتبہ ملا مولیٰ علی مشکلکُشا

قَلْعۂ خیبر کا دروازہ اُکھاڑا آپ نے          مرحبا! صد مرحبا! مولیٰ علی مشکلکُشا

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۲۲)

بار  آقا ﷺ رود  ہوں ليں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

بدشگونی کی تردید 

امیرُالْمُؤمِنِینحضرت سیِّدنا عمر بن عبدالعزیزرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے غلام  مُزاحِم کا بیان ہے :جب