Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کا ایک مُفیدترین ذریعہ ہے۔٭مسجدکے علاوہ چوک،بازار،دُکان وغیرہ میں اگر"مدنی درس"ہوگاتواس کی برکت سے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی وہاں بھی تشہیر و نیک نامی ہوگی۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کی مختلف کتب و رسائل کا تعارف عام ہوگا۔

دُعائے عطار:یاربِّ محمّد عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ2 درس دیں یا سُنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ َّکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

جو دے روز دو درسِ فیضانِ سنّت

میں دیتا ہوں اس کو دُعائے مدینہ

(وسائلِ بخشش،ص۳۶۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

منقول ہے کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی:بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے اورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ (حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵،حدیث۷۶۲۲)

آئیے!مدنی درس کی ایک ایمان افروز حکایت سنئے اور جھومئے۔ چنانچہ

گانے باجوں کاشوقین

ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ناراضی والے کاموں میں ایامِ زِیست( یعنی زندگی کے دن ) برباد کر رہے تھے ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے  اور