Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

صفحہ نمبر20 پر ہے کہ٭بَدشگونی کا شکار ہونے والوں کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر اِعتماد اور توکُّل کمزور ہوجاتا ہے، ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے بارے میں  بَدگمانی پیداہوتی ہے،٭تقدیر پر ایمان کمزور ہونے لگتا ہے، ٭شیطانی وَسْوَسوں کا دروازہ کھلتا ہے ،٭بَدفالی سے آدمی کے اندر توہُّم پرستی،بُزدلی،ڈر اور خوف،پَست ہمتی اور تنگ دلی پیدا ہوجاتی ہے،٭ ناکامی کی بہت سی وجوہات (Reasons)ہوسکتی ہیں  مثلاً کام کرنے کا طریقہ دُرُست نہ ہونا، غَلَط وَقْت اور غَلَط جگہ پر کام کرنااور ناتجربہ کاری لیکن بَدشگونی کا عادی شخص اپنی ناکامی کا سبب نُحوست کو قرار دینے کی وجہ سے اپنی اِصلاح سے محروم رہ جاتا ہے٭بَدشگونی کی وجہ سے اگر رِشتے ناطے توڑے جائیں  تو آپس کی ناچاقیاں  جنم لیتی ہیں٭جو لوگ اپنے اُوپر بَدفالی کا دروازہ کھول لیتے ہیں  انہیں  ہرچیز منحوس نظر آنے لگتی ہے۔

کتاب”بدشگونی“کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بد شگونی کے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اس مُوذی مرض سے چھٹکارا پانے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ126 صفحات پر مشتمل کتاب”بدشگونی “ کا مطالعہ کیجئے ۔اس کتاب(Book) میں شگون کی قسمیں،اچھے بُرے شگون کی مثالیں،بدشگونی کی مختلف صورتیں، بدشگونی کے نقصانات،فال کھولنے اور اس کی اُجرت کا حکم،استخارہ  کرنے کے طریقے،دعائیں اور فائدے،ماہِ صفر میں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات ،کھیتوں کو نظرِ بد سے بچانے کا نسخہ، مُوئے مبارک کی برکتیں، بدشگونی اور اچھے شگون میں فرق،سبق آموز حکایات و واقعات اور دیگر کئی مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے،لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما ئیے، خُود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اوردُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ  توفیق دے تو زَہے نصیب!زیادہ تعداد میں حاصل فرما کر تقسیم کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ