Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

(تذکرۂ امیر ِاہلسنت(قسط2)، ص۴۱ ملتقطاً)

جَبِیں مَیلی نہیں ہوتی دَہَن مَیلا نہیں ہوتا             غلامانِ محمد کا کفن مَیلا نہیں ہوتا

سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ !واقعی اُمِّ عطاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کوئی عام خاتون نہ تھیں بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی مقرب،صابرہ و شاکرہ اور باہمت خاتون تھیں کہ جوآزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے بھی اپنی اولاد کی سُنّتوں کے مطابق مدنی تربیت میں مشغول رہیں،جو نمازوں اور سُنّتوں کی خود بھی پابند تھیں اور اپنے  بچوں کوبھی نماز پڑھنے کی تلقین فرمایا کرتیں تھیں،شاید ان کی یہی ادا  ربّ تعالیٰ کو پسند آگئی،لہٰذا دنیا سے اپنا ایمان سلامت لے کر گئیں،بعدِ وصال چہرہ بھی جگمگا اُٹھا اور جس جگہ وصال ہوا وہ جگہ بھی بھینی بھینی خوشبو سےمشكبارہوگئی،اگر ہماری اسلامی بہنیں بھی اُمِّ عطاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کے کردارکو اپناتے ہوئے نفس و شیطان کی مخالفت کریں اوراپنے ظاہر وباطن کو زیورِ شریعت سے آراستہ کریں ، فرائض و واجبات کی پابندی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں، جس طرح یہ بچوں کے اسکول (School)یا ٹیوشن جانے کا ناغہ نہیں ہونے دیتیں،اگر اسی طرح نمازوں وغیرہ کے معاملات اور ضروری دِینی تعلیمات  كیلئے بھی کوشش کریں تواس  کے  دنیا میں بھی کثیر  فوائد حاصل ہوں گے اور آخِرت  میں بھی  برکتیں نصیب ہوں گی۔

17صفرالمظفرکواُمِّ عطار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کایوم منایا جاتا ہے،تمام اسلامی بھائی اس ماہ میں اُمِّ عطار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا کے اِیصالِ ثواب کیلئے   کم از کم 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر اخِتیار فرمائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے وہم اور بد شگونی کے حوالے سے جو بیان سننے کی سعادت حاصل کی اس سے ہمیں چندمدنی پھول حاصل ہوئے مثلاً

٭کسی شخص،جگہ،چیز ،مہینا،سال،وَقْت یا تاریخ کو منحوس جاننے کا اسلام میں  کوئی تصوُّر نہیں