Book Name:Iteba Shahwat Ke Tabahkariyan
پیارے اسلامی بھائیو! خواہشاتِ نفس کی پیروی سے بچنے اور سنتِ رسول کی اتباع کرنے کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے ۔ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 29 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے سنت کے مطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں پڑھیں؟اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے نا صرف ہم سنت کے مطابق کھانا کھانے والے بن جائیں گے بلکہ بھوک سے کم کھاکر اتباعِ خواہشات سے بچنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پانی میں اسراف سے بچنے کےمدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’وضو کا طریقہ ‘‘ سے پانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمايا: وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ خیر (بھلائی )نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال، ۹/۱۴۴، حدیث:۲۶۲۵۵ )(2)آقا عَلَیْہِ السَّلَام ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا ،فرمایا: اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔الخ ۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴) *اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتِّفاق حرام ہے(وضو کا طریقہ ،ص۴۲) *بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر گیا اس سے احتیاط