Book Name:Iteba Shahwat Ke Tabahkariyan
کر شکر اَدا کرے اور بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی سیر ت کامُطالَعہ کرکے ان کے معمولاتِ زِندگی میں غور وفکر کرے تاکہ نیکی اور بھلائی کی جانب دل راغِب ہوسکے۔
اِتباعِ نَفْس وشیطان کاایک سبب اپنی اِصلاح کی جانب توجُّہ نہ دینا ہے، کہ جو شخص اپنا مُحاسَبہ (Self Accountability) نہیں کرتا وہ کبھی بھی اپنی خامیوں اور گُناہوں پر مُطلع نہیں ہوپاتا،یُوں وہ شیطان کی پیروی میں مبُتلا ہو کر گُناہ پر گُناہ کرتا ہی رہتا ہے ۔
ایسے شخص کو چاہیے کہ روزانہ اپنے نَفْس کا مُحاسَبہ(Accountability) کرے، جسے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ” نیک اعمال کا جائزہ لینا“ کہتے ہیں ، رات کو سونے سے قبل اس بات پر غور کرے کہ آج میں نے کون کون سے اچھے اَعمال کئے ہیں؟ اور کون کون سے بُرے عمل اور گُناہ مجھ سے سَرزَد ہوئے ہیں؟ گُناہوں پر اپنے نَفْس کو مَلامت کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کرے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہشیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“بھی نَفْس کا مُحاسَبہ کرنے میں بہت مُعاوِن ہیں اور پھر یہ کہ روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لےکر ہرماہ نیک اعمال کا رِسالہ جمع کرواناذیلی حلقے کے بارہ(12) دینی کاموں میں سے ایک دینی کام بھی ہے ۔”نیک اعمال “ پر عمل اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرنے اور قَبْر وآخرت کی تیاری کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔لہٰذا آپ بھی ”نیک اعمال“ پر عمل کیجئے، روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہرماہ کے اِبتدائی دس دن کے اندر اپنے یہاں کے ذِمّہ دار کو جمع کروادیجئے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکت سے اِتباعِ شیطان جیسے مُوذِی مَرض اور دیگر گُناہوں سے بھی بچنے کا ذِہْن ملے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ