Book Name:Jahan Chah Wahan Rah
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے کہ: جو بندہ مجھ پرایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ پاک اس پر 10رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے 10گناہ مٹادیتا ہے اور اس کے 10 درجات بلند فرماتا ہے ۔ ([1])
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
ایک مسجد میں نمازیوں کی تعداد روز بروز کم ہو رہی تھی ۔امام صاحب نے عزم کیا کہ محلے میں نیکی کی دعوت کا باقاعدہ کام شروع کیا جائے۔ چونکہ امام صاحب کے پاس کچھ زیادہ ذمہ داریاں تھیں، ان کو اس دینی کام کو کرنے کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوگیا تھا۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسجد کے نمازیوں میں سے ہی کسی کو اس دینی کام کی ذمہ داری دینی چاہیے۔
سب سے پہلے انہوں نے فہیم کو بلایا ، جو نیک دل نوجوان تھا اور ہر نماز میں تکبیرِ اولیٰ میں شریک ہوتا۔ امام صاحب نے کہا:آپ اس دعوت کے کام کی ذمہ داری قبول کریں ۔
فہیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا: یہ کام حساس ہے، کیونکہ لوگ مختلف مزاج کے حامل ہیں اور میں ہر ایک کے مزاج کے مطابق بات نہیں کر سکتا۔ویسے بھی یہ کام کوئی عالم